ETV Bharat / state

Four Drug Peddlers Arrested ترال میں چار منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 8:32 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 9:34 PM IST

سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ترال میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہے ۔ Drug Peddlers held in Tral

Etv Bharat
Etv Bharat

ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ترال پولیس کو ایک خاص اطلاع ملی کہ شوکت احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نادر ترال نے اپنے رہائشی مکان میں بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء کا ذخیرہ کر رکھا ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ترال عبدل رحمان کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا۔

ترال میں چار منشیات فروش گرفتار

تلاشی کے دوران، رہائشی مکان سے 433 کلو گرام فکی برآمد ہوئی ، ملزمین کو دیگر 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔جن کی شناخت توصیف راتھر ولد غلام رسول ساکن پنیر ترال، مظفر لون ولد علی محمد ساکن چیک نور پورہ اور محمد سلیم خان ولد غلام احمد خان ساکن ہندورہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمین کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ Drug Peddlers held in Tral

منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 132/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accidents In JK جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافہ

Last Updated :Aug 19, 2022, 9:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.