ETV Bharat / state

BJP Leader on Development Post A370: ’’بے جے پی دورِ حکومت میں ہی پنچایتی راج مستحکم ہوا‘‘

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 7:38 PM IST

بی جے پی لیڈر سجاد رینہ نے سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’سابق حکومتوں نے ضلع پلوامہ کو نظر انداز کیا، تاہم دفعہ 370 کی منسوخی BJP Leader on Development Post A370 کے بعد ضلع پلوامہ میں تعمیر وترقی کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔‘‘
BJP Leader on Development Post A370
’بے جے پی دور حکومت میں ہی پنچایتی راج مستحکم ہوا‘

بی جے پی کے ضلع صدر، پلوامہ، سجاد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’گزشتہ سات دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر خصوصاً پلوامہ کے لوگوں کے ساتھ استحصال ہوا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران سجاد رینہ نے دعویٰ کیا کہ ’’ضلع پلوامہ میں بڑے پروجیکٹس بی جے پی کی دین ہے۔‘‘

’بے جے پی دور حکومت میں ہی پنچایتی راج مستحکم ہوا‘

انہوں نے سابق حکومتوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’سابق حکومتوں نے ضلع پلوامہ کو نظر انداز کیا، تاہم دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد BJP Leader on Development Post A370 ضلع پلوامہ میں تعمیر وترقی کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔‘‘

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد بی جے پی کی مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے کا دعویٰ کیا تھا، کیا ایسا زمینی سطح پر ممکن ہو پایا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’اونتی پورہ میں ایمز اسپتال جیسے پروجیکٹ کی شروعات، سڑکوں کی میگڈمائزیسن، پُلوں کی تعمیر جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے واضح ثبوت ہیں۔‘‘

آج بھی آیے روز بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضرورت کے حوالے سے احتجاج ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے رد عمل میں بھی سجاد رینہ نے سابق حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر سابق حکومتوں نے لوگوں کے بنیادی مسائل - بجلی، سڑک اور پانی کی فراہمی پر کام کیا ہوتا تو آج لوگوں کو بنیادی مسائل کے لیے احتجاج نہیں کرنا پڑتا۔‘‘

انہوں نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’سابق حکومتوں نے عوامی خواہشات کے بر عکس کام کیا، اسی لئے آج کے دور میں بھی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔‘‘

سجاد رینہ نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لیے بھی یہی مقامی پارٹیاں حائل تھیں، تاہم ڈی ڈی سی و بی ڈی سی انتخابات منعقد کرانا بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہی کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے کام انجام دینے کے لئے ڈی ڈی سیز، بی ڈی سیز، پنچوں وسرپنچوں کو بی جے پی کی جانب سے اختیارات ملے ہے جس کی وجہ سے ’’آج ہر گائوں میں تعمیر وترقی کے کام انجام دیے جا رہے ہیں۔‘‘ سجاد رینہ کے مطابق ’’بے جے پی دور حکومت میں ہی پنچایتی راج مستحکم ہوا۔‘‘

مزید پڑھیں: پلوامہ: بی جے پی کارکنان کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

رینہ نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو مختلف محکموں میں نوکریاں دی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی میرٹ کے اعتبار سے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مرکزی سرکار ضلع پلوامہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرنے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.