Kupwara Rescue Operation  کافی مشقت کے بعد کنویں میں پھنسے چچا اور بھتیجے کو ریسکیو کیا گیا

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 3:34 PM IST

minor-his-uncle-trapped-inside-well-rescued-in-kupwara

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے چک ہتمولہ علاقے میں بیس فٹ گہرے کنویں میں پھنسے چچا بھتیجے کو دس گھنٹوں کے بعد صحیح سلامت باہر نکا لا گیا۔ ہسپتال سے لڑکے کو گھر واپس بھیج دیا گیا جبکہ چچا جس کی بازو میں فریکچر ہوا ہے، کو مزید علاج کے لئے ہڈیوں کے ہسپتال ریفر کیا گیا۔Minor trapped Inside Well in kupwara

کپواڑہ:شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے چک ہتمولہ علاقے میں بیس فٹ گہرے کنویں میں پھنسے چچا بھتیجے کو دس گھنٹوں کے بعد صحیح سلامت باہر نکالا گیا۔Kupwara Rescue Operation

کپواڑہ میں دس گھنٹوں تک کنویں میں پھنسے رہنے کے بعد چچا بھتیجے ریسکیو

تفصیلات کے مطابق کپواڑہ کے چک ہتمولہ گاؤں میں جمعے کی شام فردوس احمد میر نامی ایک لڑکا اپنی رہائش گاہ کے نزدیک کرکٹ بال لانے کے دوران کنویں میں گر گیا۔ لڑکے کو بچانے کے لئے اس کا چچا محمد شفیع میر بھی کنویں میں کود پڑا اور دونوں کنویں کے اندر ہی پھنس گئے۔واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔Minor His Uncle Trapped Inside Well Rescued in kupwara

بچاؤ آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے ضلع مسجٹریٹ کپواڑہ، تحصلیدار، ڈی ایس پی، ایس ایچ او دیگر عہدیدار رات کے دو بجے تک جائے واردات پر موجود رہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور تین ایمبولینسز کو بھی موقع پر تیار رکھا گیا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی، محکمہ صحت، ہوم گارڈ کی ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ دونوں کو بچانے کے لیے کنویں کے قریب ہی ایک سرنگ کھودی گئی تاہم مسلسل مٹی گرنے کے سبب آپریشن میں دقعتیں پیش آئیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر کنویں کے متصل ایک ٹنل بھی کھودی گئی لیکن دلدل کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹیں پیش آ رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: Minor Boy Falls Into Well نابالغ لڑکے کو بچانے کی کوشش میں دوسرا شخص بھی کنویں میں پھنسا، ریسکیو آپریشن جاری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زائد از دس گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد دونوں کو کنویں سے سلامت نکلا گیا اور انہیں سب ضلع ہسپتال کپواڑہ منتقل کیا گیا۔ ہسپتال سے لڑکے کو گھر واپس بھیج دیا گیا جبکہ چچا جس کی بازو میں فریکچر ہوا ہے، کو مزید علاج کے لئے ہڈیوں کے ہسپتال ریفر کی گیا ورنہ وہ بھی باقی جسمانی لحاظ سے سلامت ہیں۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی اس کارکردگی کی سراہنا کی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.