Minor Boy Falls Into Well نابالغ لڑکے کو بچانے کی کوشش میں دوسرا شخص بھی کنویں میں پھنسا، ریسکیو آپریشن جاری

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 9:25 PM IST

Updated : Nov 18, 2022, 10:02 PM IST

نابالغ لڑکے کو بچانے کی کوشش میں دوسرا شخص بھی کنیوں میں پھنسا، ریسکیو آپریشن جاری

کپواڑہ ضلع کے نگری علاقہ کے ہتھ مولہ میں ایک 11 سالہ لڑکا اور اس کو بچانے والا شخص کنویں میں پھنس گیا ہے۔ دونوں کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ Minor Boy Falls Into Well

شمالی کشمیر میں کپواڑہ ضلع کے نگری علاقہ کے ہتھ مولہ میں ایک 11 سالہ لڑکا اور اس کو بچانے والا شخص کنویں میں پھنس گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فردوس احمد میر نام کا نابالغ لڑکا حادثاتی طور پر کنویں میں گر گیا۔ اطلاع ملتے ہی علاقہ کے مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے، وہیں ایک مقامی شخص محمد شفیع میر ولد عبدالعزیز میر لڑکے کو بچانے کی کوشش میں کنویں میں گر گیا تاہم اس دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دونوں پھنس کنویں میں پھنس گئے۔ Minor Boy Falls Into Well in kupwara

نابالغ لڑکے کو بچانے کی کوشش میں دوسرا شخص بھی کنیوں میں پھنسا، ریسکیو آپریشن جاری

مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے ہیں اور مقامی لوگوں ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور دونوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ :ہاتھی کا بچہ کنویں میں گرا

Last Updated :Nov 18, 2022, 10:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.