ETV Bharat / state

Kashmiri Pandit's Father on Militant Attack: لاش کو فوراً جموں لایا جائے، راہل بٹ کے والد کی اپیل

author img

By

Published : May 12, 2022, 9:42 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم راہل بٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں ملازم شدید زخمی ہو گیا، جس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ وہیں جموں میں کشمیری پنڈت کے اہل خانہ نے انتظامیہ سے لاش کو فوراً جموں لانے کی اپیل کی۔

kashmiri-pandith-father-want-body-to-be-brought-to-jammu
لاش کو جموں فوراً لایا جائے

جموں: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم پر حملہ کیا۔ حملے میں راہل بٹ نام کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے ملازم کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا حالانکہ کی وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

لاش کو جموں فوراً لایا جائے

جوں ہی یہ خبر ان کے اہل خانہ کو ملی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ ان کے والدیں نے جموں و کشمیر انتطامیہ سے ان کی لاش کو فوری طور پر جموں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ راہل بھٹ کے والدین جموں کے درگا نگر میں رہتے ہیں۔ راہل کے والد نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے کسی بھی افسر نے ان کو اس خبرکی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی وہ ان کا فون اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بتایا جارہا ہے کہ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.