ETV Bharat / state

دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 7:40 PM IST

عسکریت پسندوں، دراندازوں کا سرحد یا لائن آف کنٹرول پار کرکے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اب فوج کی جانب سے اسمارٹ فینسنگ نصب کی جا رہی ہے۔ smart fencing to monitor infiltration
دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ
دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ

دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ

جموں: یونین ٹیریٹری میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کو روکنے کے لئے اسمارٹ فینسنگ نصب کی جا ہی ہے۔ صوبہ جموں میں سانبہ اور کٹھوعہ ضلع کی بین الاقوامی سرحد پر سینسرز اور ہائی ٹیک کیمروں سے لیس سمارٹ باڑ (اسمارٹ فینسنگ) نصب کی جائے گی اور سیکورٹی ایجنسیزی کے مطابق درانداز اس تار کو نہ تو کاٹ سکیں گے اور نہ ہی اس کو توڑ سکیں گے، اور اس سمارٹ فینسنگ کو پار کرنے کی کوشش کرنے والے درانداز سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کی گولیوں کا نشانہ بنیں گے۔

اس حوالہ سے فوجی افسران کا کہنا ہے کہ سمارٹ فینسنگ کی تنصیب سے درانداز کو روکنے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور جیسے ہی عسکریت پسند / درانداز سرحد عبور کرنے کی کوشش کریں گے تو ہمارے فوجیوں کو کنٹرول روم میں اس کی اطلاع مل جائے گے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس باڑ سے دراندازی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنا آسان ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: برفباری سے قبل پاکستان دراندازوں کو یہاں بھیجنے کی کوشش کرتا ہے: ڈی جی بی ایس ایف

فوجی افسران نے اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرحد، ایل او سی پر ہر جگہ کیمرے نصب کرنا ممکن نہیں تھا تاہم اب جدید ٹیکنالوجی سے اور سینسروں سے لیس اسمارٹ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جو نہ صرف کفایتی ہیں بلکہ سرحد کی مانیٹرنگ میں بھی کافی مددگار ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پاکستان سے متصل سرحد International Border خاص کر لائن آف کنٹرول پر ہر سال پاکستانی دراندازوں کی جانب سے اس بار آنے کی کوششیں کی جاتی ہیں جبکہ اسکے علاوہ ڈرونز کے ذریعے ہتھیار اور منشیات کو بھی اس پار بھیجے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.