ETV Bharat / state

Corruption in construction of cricket net court: پلوامہ میں تعمیر کردہ کرکٹ نیٹ کورٹ میں بدعنوانی

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 5:22 PM IST

وادیٔ کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل کود سے منسلک کرنے کے لئے محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے بڑے پیمانے پر دیگر کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ لیکن کئی جگہ بدعنوانی کا معاملہ بھی پیش آرہا ہے۔ Corruption in the cricket net court built in Pulwama

پلوامہ میں تعمیر کردہ کرکٹ نیٹ کورٹ میں بدعنوانی
پلوامہ میں تعمیر کردہ کرکٹ نیٹ کورٹ میں بدعنوانی

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے محتلف محکمے سرگرم ہے، وادی کے نوجوانوں کو کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ منسلک کرنے کے غرض سے بڑی پیمانے پر دیگر کام کو انجام دیا جارہا ہے۔ Corruption in the cricket net court built in Pulwama۔ اسی ضمن میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ تحصیل میں محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے ایک کرکٹ نیٹ کورٹ کا تعمیر کیا گیا، لیکن یہ نیٹ کورٹ کچھ ہی مہنوں میں پوری طرح سے ختم ہوگیا، اس کرکٹ نیٹ کورٹ کو بنانے میں استعمال کیے گئے مٹیریل معیاری نہیں ہونے کی وجہ سے پیچ کا سارا میٹیریل اکھڑ گیا جس سے اب نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو
پلوامہ میں تعمیر کردہ کرکٹ نیٹ کورٹ میں بدعنوانی
پلوامہ میں تعمیر کردہ کرکٹ نیٹ کورٹ میں بدعنوانی


مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے بتایا کہ اس کرکٹ نیٹ کورٹ کو تعمیر کرنے میں انتظامیہ نے ناقص میٹیریل کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے یہ کچھ دنوں میں خستہ حال ہوگیا انہوں نے کہا کہ کھیل کود کے حوالے سے یہاں کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، ساتھ ہی اسٹیڈیم کی حالاتِ بھی خستہ ہوچکی ہیں۔ محکمۂ کھیل کشمیر میں سرگرم کھلاڑیوں کا انتطامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کے اسٹدیم کو اچھی سے تیار کرے تاکہ وہ کھیل اپنی بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.