Mudslide Blocked Jammu-Srinagar Highway: مٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر-جموں شاہراہ بند

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 9:36 AM IST

Updated : Jul 28, 2022, 3:25 PM IST

گاندربل کے کلن گنڈ میں تازہ مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر-لیہہ شاہراہ بند

شاہراہ پر سیکنڈوں کی تعداد میں لداخ سے آنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ درجنوں امرناتھ یاتریوں کی گاڑیاں بھی درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ Srinagar-leh highway blocked

گاندربل: سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ کو جمعرات کی صبح گاندربل ضلع کے کلن گنڈ علاقے میں بارش کی وجہ سے تازہ مٹی کے تودے گرنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کلن گنڈ علاقہ میں آج صبح مٹی کے تودے گرنے کے بعد شاہراہ کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔Mudslide blocked Jammu-Srinagar Highway

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ دوبارہ بند، بحالی کا کام جاری

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ جبکہ شاہراہ کی بحالی کے لیے اس شاہراہ کی دیکھ ریکھ پر تعینات بیکن کے مزدور، انجینئر اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا ہے۔ اس دوران شاہراہ پر سیکنڈوں کی تعداد میں لداخ سے آنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ درجنوں امرناتھ یاتریوں کی گاڑیاں بھی درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔

گاندربل کے کلن گنڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر-لیہہ شاہراہ بند

واضح رہے کہ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے تازہ بیان کے مطابق جموں۔سرینگر قومی شاہراہ 44 کو ایک بار پھر بند کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق رامبن کے پنتھیل اور میہد میں پتھر گرنے کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کو ایک بار پھر بند کردیا گیا۔گذشتہ روز بھی صبح میں شاہراہ پر پتھر گرنے کے بعد سڑک کو بند کردیا گیا تھا تاہم انتظامیہ نے سڑک پر گرے پتھروں کو صاف کرنے کا کام شروع کیا اور بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد قومی شراہراہ کو دوبارہ ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا تھا۔Landslides Lead to Closure of Jammu-Srinagar Highway

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ دوبارہ بند، بحالی کا کام جاری

یہ بھی پڑھیں :


وہیں جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد شاہراہ کو ٹرافک کی آمد ورفت کے لیے دوبارہ بند کر دی گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے پتھروں اور پسی کے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کیفٹیریا موڑ مہیاڑ اور پیثھال رامبن کے مقام ابھی بند ہے، پہلگام اور بال تل کے راستے جانے والی امرناتھ یاترا کو جموں کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ بحالی کا کام جاری ہے لیکن بتھروں کی لگاتار کرنے کے سبب کام میں رکاوٹیں آرہی ہیں ۔



Last Updated :Jul 28, 2022, 3:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.