ETV Bharat / state

Ganderbal Road Accident: کنگن سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی زخمی

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 8:23 PM IST

ضلع گاندربل میں سرینگر- لیہہ شاہراہ پر بدھ کو ٹریفک حادثے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ Srinagar Leh Highway Accident

کنگن سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی زخمی
کنگن سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی زخمی

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے پدابل، کنگن علاقے میں سرینگر- لیہہ شاہراہ پر بدھ کو ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوڈ کیرئیر اور آلٹو کار کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور سب ضلع اسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ Mother Daughter Injured in Road Accident

کنگن سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی زخمی

حادثہ میں زخمی ہونے والی ماں، بیٹی کی شناخت ام کلثوم زوجہ محمد رحیم اور زہرہ بتول دختر محمد رحیم ساکنان چنکھٹھن، کرگل کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں لوڈ کیریئر اور آلٹو کار کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔ گاندربل پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ Ganderbal Road Accident

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.