Protest Against GD Commission: گاندربل میں جی ڈی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 12:06 PM IST

جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاج
جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاج ()

گجر طبقے سے وابستہ افراد نے جی ڈی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ Gujjars Protest Against GD Commission

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں بھی گجر طبقے سے وابستہ لوگوں نے جی ڈی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کیا۔ جلوس میں شامل گجر طبقے سے وابستہ افراد ’’جی ڈی کمیشن رول بیک‘‘ اور ’’گجروں کے ساتھ ناانصافی بند کرو‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ یہ جلوس ضلع گاندربل کے کنگن علاقے سے بر آمد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ Gujjars Protest Against GD Commission Recommendations

جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاج

جلوس میں شامل گجر طبقہ سے وابستہ افراد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نے یہ فیصلہ بند کمرے میں لیا ہے۔‘‘ احتجاجیوں نے جی ڈی کمیشن سفارشات کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمیشن ممبران کو زمینی سطح کا معائنہ کرنے کے بعد ہی سفارشات منظور کرنے کا مشورہ دیا۔ Gujjars staged protest in Ganderbal

مزید پڑھیں: Gujjar Protest in Anantnag اننت ناگ میں گجر کمیونٹی کا مظاہرہ

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ایس ٹی میں اعلیٰ درجے کی ذات بشمول سید، وَرما، گپتا اور شرما وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے جو گجر بکروال سمیت دیگر قبائلی لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔‘‘ انہوں نے پہاڑی افراد کو ایس ٹی کا درجہ دیے جانے کی بھی سخت مخالفت کی۔ واضح رہے کہ گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد نے گزشتہ کئی روز سے جی ڈی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ قبل ازیں شمالی کشمیر کے کپوارہ، ہندوارہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے بعد اب وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں احتجاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.