ETV Bharat / state

Encounter in Bandipora: بانڈی پورہ تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

author img

By

Published : May 13, 2022, 4:45 PM IST

Updated : May 13, 2022, 8:00 PM IST

encounter in bandipora aragam ,security forces on a job
بانڈی پورہ میں اںکاؤنٹر شروع

شمالی کشمیر کے ضلع باںڈی پورہ کے برار آرہگام علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال جاری ہے۔ Encounter In Bandipora

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے برار آرگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریٹ پسندوں کے مابین جاری تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔ آئی جی کشمیر نے بتایا کہ بدھ کے روز بانڈی پورہ کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے والے دو عسکریت پوند آرگام بانڈی پورہ تصادم میں مارے گئے۔

بانڈی پورہ اںکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعے بعد دوپہر سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بانڈی پورہ کے برار آرگام علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی عسکریت پسندوں کے نزدیک پہنچے تو انہوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس دوران دو عسکریت پسند مارے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال جاری ہے۔

two militants killed in encounter in bandipora aragam ,security forces on a job
بانڈی پورہ اںکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بانڈی پورہ کے جنگل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران دو عسکریت پسند بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جن کا تب سے پیچھا چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز برار آرگام میں دو مفرور عسکریت پسند پھنس گئے جنہیں بعد میں مار گرایا گیا۔

آئی جی نے بتایا کہ مذکورہ عسکریت پوند گزشتہ ماہ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 11 مئی بروز بدھوار بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقے سرندر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا جب کہ اُس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :May 13, 2022, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.