Handicrafts Dept Holds Awareness Camp ہنڈی کرافٹس محکمہ کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 7:21 PM IST

ہنڈی کرافٹس محکمہ کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں محکمہ ہینڈی کرافٹس کی جانب سے منعقد کیے گئے بیداری پروگرام میں مقامی خواتین دستکاروں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ہنڈی کرافٹس محکمہ کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد

بانڈی پورہ: محکمہ ہینڈی کرافٹس کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ کے ٹاؤن ہال حاجن، سوناواری میں دستکاری شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ بیداری پروگرام میں دستکاروں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس آگاہی پروگرام میں ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبے سے تعلق رکھنے والے سبھی دستکاروں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ محکمہ کی مختلف امدادی اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں۔ Awareness Camp at Town Hall hajan in Bandipora

میونسپل کمیٹی حاجن کے ٹاؤن حال میں منعقدہ اس پروگرام میں محکمہ کے مختلف افسران موجود تھے اور خاص طور ہر یہاں خواتین دستکاروں کی ایک خاصی تعداد بھی موجود تھی۔ محکمہ نے اس موقع پر مختلف تجربہ کار اور ماہرین کو مدعو کیا تھا جنہوں نے دستکاروں کو اس بات کی مکمل جانکاری دی کہ وہ سرکاری اسکیموں سے کس طرح سے فائدہ اٹھا کر اپنے لئے نت نئے روزگار کے مواقع پیدہ کر سکتے ہیں۔ Bandipora Handcrafts Department Awareness Camp

بیداری کیمپ کے دوران کاریگروں کو محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم میں دستیاب مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ ان دستکاروں سے بھی اپیل کی گئی، جو اپنے گھروں میں انفرادی طور پر مختلف اقسام کی دستکاری کر رہے ہیں، کہ وہ متعلقہ محکمہ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ وہ سرکار کی جانب سے جاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرسکیں اور انہیں بھی اپنے ہنر اور صلاحیت کا بازار میں بہتر طریقے سے معاوضہ مل سکے۔

بیداری پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے حاضرین کو محکمہ ہینڈی کرافٹس کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں اور منافع بخش کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی صلاح دی گئی۔ مقررین نے بتایا کہ دستکاری ایک ایسا شعبہ ہے جسے ایک ہنر مند انسان ’’پارٹ ٹائم‘‘ بھی کمائی کا ذریعہ بنا سکتا ہے اور آج کل مرکزی حکومت کے علاوہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بھی اس شعبہ کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف اسکیموں کو رائج کیا گیا ہے تاکہ دستکار ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر اپنے اقتصاد کو مضبوط بنا سکیں۔

مزید پڑھیں: Horticulture Awareness Camp محکمہ باغبانی کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد

قابل ذکر ہے کہ بیداری کیمپ میں حاجن بلاک سے تعلق رکھنے والی درجنوں خواتین دستکاروں نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.