Horticulture Awareness Camp محکمہ باغبانی کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 2:48 PM IST

محکمہ باغبانی کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد
محکمہ باغبانی کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد ()

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں محکمہ باغبانی کی جانب سے منعقدہ آگاہی کیمپ کے دوران مقررین نے کسانوں، باغ مالکان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ Bandipora Awareness Camp

بانڈی پورہ: ڈاک بنگلہ سمبل، سوناواری میں محکمہ ہارٹی کلچر کی جانب سے باغبانوں کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں باغبانی سے تعلق رکھنے والے درجنوں کسانوں نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس بیداری پروگرام کا مقصد شعبہ باغبانی سے وابستہ کسانوں کو بہتر پیداوار کے طریقے کار اور ادویات سے متعلق جانکاری فراہم کرنا تھا۔ علاوہ ازیں باغبانی کے شعبے میں پڑھے لکھے نوجوان کس طرح سے اپنے روزگار کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں؟ اس حوالہ سے بھی پروگرام کے دوران ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Horticulture Dept Organize Awareness Camp in Bandipora

محکمہ باغبانی کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد

پروگرام میں ماہرین نے باغبانوں کو بتایا کہ باغبانی میں جدید ٹیکنالوجی اور جدید طرز کی سائنسی تراکیب سے پیداوار کو کس طرح سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ کسانوں کو کھاد، جراثیم کش ادویات سمیت دیگر معاملات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔ کسانوں کی بہبودی کے تعلق سے حکومت کی جانب سے کس طرح کی اسکیمیں اس وقت جاری ہیں اور ان اسکیموں سے کس طرح سے باغبان فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس حوالہ سے بھی حاضرین کو مفصل جانکاری دی گئی۔

آگاہی پروگرام میں سب ڈویژنل ایگریگیچر آفیسر، غلام احمد راتھر، نے بتایا کہ کسی بھی علاقے کی معیشت میں ایگریگیچر اور ہارٹیکلچر ریڑھ کی ہڈی کے مانند تصور کیے جاتے ہیں، لہذا محکمہ کی یہ کوشش ہے کہ کسانوں کو بہتر پیداوار حاصل ہو سکے، جس سے نہ صرف کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

پروگرام کے دوران ایک اور مقرر ہارٹی کلچرافسر سجاد حسین نے کسانوں سے شعبہ باغبانی میں ان کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل بہ غور سنے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے انہیں یقین دلایا کہ محکمہ انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ دیگر محکمہ جات سے سینئر افسران نے کسانوں کو مختلف اسکیموں کے حوالے سے جانکاری دی اور ان شعبوں میں کسانوں کی بہبودی کے حوالے کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.