ETV Bharat / state

Accident in Pahlagam پہلگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، دو دیگر زخمی

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 4:19 PM IST

پہلگام کے لدرو علاقہ میں ایک موٹر سائیکل اور ایک ٹپر گاڑی کے درمیان ٹکر ہونے سے موٹر سائکل سوار ہلاک جب کہ دو دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت منظور احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

motorcyclist-killed-two-injured-in-pahalgam-accident
پہلگام سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک دو دیگر زخمی

پہلگام : سیاحتی مقام پہلگام کے لدرو علاقہ میں پیر کے روز ایک سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت منظور احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹپر گاڑی جس کی رجسٹریشن نمبر JK 13C 0290 اور ایک موٹر سائیکل سوار رجسٹریشن نمبر JK03K –1852 کے درمیان لدرو پہلگام میں آپسی ٹکر ہونے سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ہے جبکہ دو دیگر لوگ اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا گیا جہاں موٹر سائکل سوارمنظور احمد بھٹ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ زخمیوں کی شناخت عبدالاحد میر اور رؤف احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام زخمی افراد کراشن گام عشمقام علاقہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident کشمیر دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 10 افراد زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے روز اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.