ETV Bharat / state

Bus Stand Anantnag in Shambles: جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ خستہ حالی کا شکار

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 6:41 PM IST

جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ میں ناقص ڈرینیج سسٹم کے باعث اکثر و بیشتر بس اسٹینڈ میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس کے سبب میگڈم اکھڑ جاتا ہے۔

جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ خستہ حالی کا شکار، انتظامیہ سے توجہ کی اپیل
جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ خستہ حالی کا شکار، انتظامیہ سے توجہ کی اپیل

ضلع اننت ناگ کا سب سے بڑا بس اسٹینڈ ’’جنرل بس اسٹینڈ‘‘ خستہ حالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف راہگیروں بلکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرسز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ خستہ حالی کا شکار، انتظامیہ سے توجہ کی اپیل

جنرل بس اسٹینڈ قصبہ اننت ناگ کا سب سے بڑا اور مصروف ترین بس اسٹینڈ ہے، جہاں سے وادی کے مختلف علاقوں کے لئے ٹرانسپورٹ سروس جاری رہتی ہے۔ یہاں روزانہ لوگوں اور گاڑیوں کا کافی دباؤ رہتا ہے۔

جنرل بس اسٹینڈ سے منسلک ایک پرانا بس اسٹینڈ بھی ہے لیکن ستم ظریفی یہ کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے دونوں بس اسٹینڈز کی حالت کافی خستہ ہو چکی ہے۔

جنرل بس اسٹینڈ کا میگڈم مکمل طور پر اکھڑ چکا ہے اور جگہ جگہ گہرے گھڑے بن گئے ہیں۔ معمولی بارش ہوتے ہی جنرل بس اسٹینڈ اور پرانے اڈے میں کافی پانی جمع ہو جاتا ہے، وہیں خشک موسم کے دوران گرد و غبار سے راہگیروں اور دکانداروں کا سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میگڈمائزیشن خستہ ہونے کی اصل وجہ بس اسٹینڈ میں ناکارہ ڈرینیج سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص ڈرینیج سسٹم کے باعث اکثر و بیشتر بس اسٹینڈ میں پانی جمع رہتا ہے جس کے سبب میگڈم اکھڑ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: BEAR CAPTURED IN VERINAG : محکمہ وائلڈ لائف ایک اور ریچھ پکڑنے میں کامیاب

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈرائیوروں، تاجرین سمیت عام شہریوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بس اسٹینڈ کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے بس اسٹینڈ میں ڈرینیج نظام کو بہتر کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.