BEAR CAPTURED IN VERINAG : محکمہ وائلڈ لائف ایک اور ریچھ پکڑنے میں کامیاب

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 4:49 PM IST

BEAR CAPTURED IN VERINAG : محکمہ وائلڈ لائف ایک اور ریچھ پکڑنے میں کامیاب

ضلع اننت ناگ کے کوکہ گنڈ، ویری ناگ میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں پانچ ریچھ پکڑ لیے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے کوکہ گنڈ، ویری ناگ علاقے میں جنگلی جانوروں کے انسانی بستوں میں داخل ہونے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں صبح و شامل ریچھ اور تیندوے انسانی بستیوں کا رخ کر رہے ہیں جس کے سبب مقامی باشندے خصوصا بچے اور خواتین گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف ایک اور ریچھ پکڑنے میں کامیاب

ہفتہ کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کوکہ گنڈ، ویری ناگ میں ایک ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ اس سے قبل علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک ہفتے کے دوران پانچ ریچھ پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: محکمۂ وائلڈ لائف کے عملے نے ریچھ کو پکڑلیا

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ریچھ کے علاوہ علاقے میں تیندوے بھی نمودار ہوتے ہیں۔ جس کے سبب لوگوں کو گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔ـ

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ابھی بھی متعدد ریچھ اور تیندوے گھوم رہے ہیں۔ مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے جنگلی علاقے کی تاربندی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.