ETV Bharat / state

کوکرناگ: ریچھ کے حملے سے شہری ہلاک

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 8:49 PM IST

حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ریچھ کے حملہ کرنے کی وجہ سے 51 سالہ بزرگ کی موت واقع ہوگی، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ریچھ کے حملے میں کوکرناگ کا51 سالہ شہری ہلاک
ریچھ کے حملے میں کوکرناگ کا51 سالہ شہری ہلاک

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے صوف شالی، کوکرناگ علاقے میں جمعہ کے روز ریچھ نے ایک 51 سالہ شہری پر حملہ کرکے ہلاک کر دیا۔

ریچھ کے حملے میں کوکرناگ کا51 سالہ شہری ہلاک

مقامی باشندوں کے مطابق ریچھ کے حملے کا شکار عبد الرشید بٹ ولد محمد سلطان بٹ صبح سویرے اپنے گھر کام کے لیے نکلا تھا تاہم علاقے کے ایک مقامی اسکول کے صحن میں پہلے سے ہی گھات لگائے ہوئے ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔

مقامی باشندوں نے عبد الرشید کو زخمی حالت میں کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ریچھ کے حملے میں عبدالرشید کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی محکمہ کو اطلاع دی تھی کہ علاقے میں ریچھ مسلسل نمودار ہوتے ہیں جس کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں، تاہم محکمہ کی جانب کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ: ناقص بجلی کے ترسیلی نظام سے لوگ مایوس

لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں صبح اور شام کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ وائلڈ لائف سے گزارش کی تھی کہ علاقے میں ریچھوں کو پکڑنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں، تاہم محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔‘‘

محکمہ وائلڈ لائف کے انچارج ارشاد احمد نے دعویٰ کیا کہ انہیں علاقے میں ریچھ کی موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے ریچھ کو پکڑنے کے لیے پھندے نصب کیے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ بہت جلد ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.