ETV Bharat / sports

PV Sindhu Wins Gold: پی وی سندھو نے گولڈ میڈل جیتا

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 3:01 PM IST

Updated : Aug 8, 2022, 3:56 PM IST

اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ Commonwealth Games 2022

Commonwealth Games 2022
پی وی سندھو نے گولڈ میڈل جیتا

برمنگھم: بھارت کی مایہ ناز شٹلر پی وی سندھو نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیت کر بھارت کو ایک اور بڑی کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے جاری دولت مشترکہ کھیل 2022 کے بیڈمنٹن سنگلز فائنل میں پی وی سندھو کا مقابلہ کینیڈا کی عالمی نمبر 13 مشیل لی سے ہوا اور دنیا کی نمبر 7 شٹلر پی وی سندھو نے دولت مشترکہ کے سنگلز میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے۔ PV Sindhu Wins Gold in Final of Women's Singles in Badminton

بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے سنگلز فائنل میچ میں کینیڈا کی عالمی نمبر 13 مشیل لی کو لگاتار دو گیمز میں شکست دی۔ عالمی نمبر 7 کی شٹلر پی وی سندھو نے پہلا گیم 21-15 سے جیتا۔ پہلے گیم میں مشیل نے سندھو کو تھوڑی ٹکر دی لیکن گیم سندھو کے ہی نام ریا جب کہ دوسرے گیم میں سندھو نے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا اور دوسرا گیم اسٹار شٹلر نے 21-13 سے جیتا۔ اس کے ساتھ ہی سندھو نے کامن ویلتھ گیمز کے سنگلز میں اپنا پہلا طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ بھارت اب تمغوں کی تعداد کے معاملے میں فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے کھاتے میں اب تک 19 طلائی، 15 چاندی اور 22 کانسے کے تمغے آئے ہیں۔ India Won Gold in Badminton of Commonwealth Games

دولت مشترکہ کھیلوں کے بیڈمنٹن سنگلز میں سندھو کا یہ پہلا طلائی تمغہ ہے۔ دو بار کی اولمپک چیمپیئن پی وی سندھو نے کامن ویلتھ گیمز کے گذشتہ دو سیزن 2014 اور 2018 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ سندھو نے اس سیزن میں مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے جب کہ 2018 کامن ویلتھ میں سندھو نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔PV Sindhu Wins Gold in Final of Women's Singles in Badminton

Last Updated : Aug 8, 2022, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.