Alia Bhatt on Brahmastra Reviews عالیہ بھٹ نے برہمسترا کو ملے منفی تجزیے پر ردعمل کا اظہار کیا

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 2:41 PM IST

عالیہ بھٹ نے برہمسترا کو ملے منفی تجزیے پر ردعمل کا اظہار کیا

عالیہ بھٹ نے احمد آباد میں ایک پروموشنل تقریب میں برہمسترا کو ملے جلے جائزے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ تنقید اور رائے کا اظہا رکرنا لوگوں کا حق ہے، لیکن وہ منفی کی بجائے مثبت چیزوں پر توجہ دیتی ہیں۔ فلمی ناقدین کی جانب سے مایوس کن ردعمل ملنے کے باوجود فینٹسی ایکشن ایڈونچر نے دنیا بھر کی باکس آفس میں 300 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ Alia Bhatt on Brahmastra Reviews

حیدرآباد (تلنگانہ): حالیہ ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم برہمسترا پارٹ ون: شیوا کو فلمی ناقدین اور شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل ملے ہیں۔ فلم کی مرکزی اداکار عالیہ بھٹ نے فلم کو ناپسند کیے جانے پر کہا ہے کہ 'شائقین کو اپنی رائے کا اظہار کرنے اور فلم پر تنقید کرنے کا حق ہے۔ اس کے علاوہ کچھ فلمی ناقدین نے رنبیر کپور اور امیتابھ بچن کی اداکاری سے سجی اس فلم کی کہانی اور مکالموں کو بھی 'انتہائی مایوس کن' قرار دیا ہے۔Alia Bhatt on Brahmastra Reviews

یہ فلم 9 ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلمی ناقدین کے منفی تجزیہ کے باوجود فینٹسی ایکشن ایڈونچر فلم نے باکس آفس پر مجموعی طور پر 300 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔

جمعرات کو احمدآباد میں برہمسترا کی تشہیری تقریب کے دوران عالیہ بھٹ نے کہا کہ ' ہمارے پاس دو آپشن ہیں یا تو ہم مثبت چیزوں پر توجہ دیں یا منفی چیزوں کے بارے میں سوچتے رہیں۔ تنقید، رائے کا اظہار کرنا اور فیڈ بیک دینا شائقین کا حق ہے۔ ہم صرف منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزیں حاصل کرنے کی امید کرسکتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح برہمسترا نے ریلیز کے بعد سے 'باکس آفس پر آگ لگا دی ہے'، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ اس دوران عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اور اداکار رنبیر اور ہدایت کار آیان مکھرجی بھی موجود تھے۔

آیان نے کہا کہ وہ فلم کی کارکردگی سے خوش ہیں اور ابھی تک فلم کو مل رہے منفی یا مثبت تمام جائزوں کو سمجھنا باقی ہے۔ مجموعی طور پر فلم بہت اچھا کر رہی ہے۔ ہمارے فلمیں بنانے کا مقصد اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے اور میں ریلیز کے بعد سے فلم کی پرفارمنس سے خوش ہوں۔ میں صرف مثبت توانائی پر توجہ مرکوز کرتا ہوں. میں جانتا ہوں کہ فلم کو مختلف قسم کے جائزے ملے ہیں'۔

فلمساز نے مزید کہا کہ ' میں ان تمام جائزوں کو پڑھ نہیں سکا ہوں چاہے وہ منفی جائزے ہوں یا فلم کے تئیں کسی مداح کے نظریات یا جو لوگوں نے فلم کو پسند نہیں کیا۔ وقت آنے پر میں سب پڑھوں گا۔ فلم کا دوسرا پارٹ شروع کرنے سے پہلے میں ان سب باتوں کو مدنظر رکھوں گا'۔

مزید پڑھیں:Brahmastra Box Office Collection برہمسترا کی 300 کروڑ روپے کی کمائی پر سوشل میڈیا صارفین حیران

واضح رہے کہ برہمسترا کو تین پارٹ میں بنایا جائے گا۔ پہلے پارٹ میں مونی رائے، ناگارجن اور شاہ رخ خان بھی اہم کردار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.