Brahmastra Box Office Collection برہمسترا کی 300 کروڑ روپے کی کمائی پر سوشل میڈیا صارفین حیران

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 3:38 PM IST

برہمسترا کی 300 کروڑ روپے کی کمائی پر سوشل میڈیا صارفین حیران

آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم برہمسترا نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے دنیا بھر میں 300 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ جمعہ کو میکرز نے اس بات کا دعوی کیا ہے۔ 400 کروڑ روپے سے زائد بجٹ میں تیار ہوئی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی اس فلم کو بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا گیا ہے۔ Brahmastra Box Office Collection

ممبئی (مہاراشٹر): برہمسترا پارٹ ون، شیوا نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے دنیا بھر کی باکس آفس میں 300 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ بات ہم نہیں بلکہ جمعہ کے روز فلم کے میکرز نے یہ دعوی کیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین میکرز کے اس دعوی پر اعتماد نہیں ہے۔ آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی بڑے بجٹ کی یہ ایڈونچر فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، اور امیتابھ بچن کی اداکاری والی برہمسترا نے ریلیز کے پہلے دن عالمی باکس آفس پر 75 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ Brahmastra Box Office Collection

ایک میڈیا بیان میں اسٹار اسٹوڈیوز اور دھرما پروڈکشن نے فلم کے باکس آفس کمائی کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔ فلم میکرز نے اپنے بیان میں کہا کہ 'برہمسترا پارٹ ون: شیوا' فلم انڈسٹری، تھیٹر مالکان اور شائقین کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 300 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے'۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'پورے ملک اور دنیا بھر میں فلم کے شوز ہاؤس فل جارہے ہیں، یہ فلم ہندی فلم انڈسٹری کے لیے راحت بن کر آئی ہے، جس کی بہت ضرورت تھی'۔

اگر سوشل میڈیا پر برہمسترا کو مل رہے ردعمل پر غور کریں تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے برہمسترا کے میکرز پر فلمی شائقین کو غلط اعداد و شمار شیئر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میکرز جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ لوگ ان کی فلم دیکھنے جارہے ہیں جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ کنگنا رناوت اور وویک رنجن اگنی ہوتری جیسی مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر برہمسترا پر رپورٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم سے پی وی آر اور آئنکوس کو 800 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

بینر کے ذریعہ سوشل میڈیا پر فلم کے پہلے ہفتے کی کمائی شیئر کرنے کے فورا بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی بے اعتمادی کا اظہار کیا اور کہا کہ ' صرف کرن جوہر ہی فلم دیکھنے کے لیے تھیٹرز جارہے ہیں'۔

بہت سے لوگوں نے فلم کے ڈائیلاگ کو 'بدترین' کہتے ہوئے اسے 'بدترین فلم' قرار دیا ہے۔ وہیں ایک صارف نے میکرز پر غلط اعداد و شمار شیئر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ' فلم کو کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو آپ لوگ روزانہ نئے اعداد و شمار کہاں سے لا رہے ہو؟ خدا کرے کہ آپ کی فلم اس طرح ہزار کروڑ کمائے، جھوٹ بولنے کی بھی حد ہوتی ہے'۔

برہمسترا کو ہندی سنیما کی سب سے مہنگی ترین فلم کہا جارہا ہے جس کا بجٹ 400 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس فلم میں مونی رائے اور ناگارجن اکینینی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم فی الحال 2 ڈی، 3 ڈی اور آئی میکس 3 ڈی تھیٹروں میں ہندی، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Brahmastra Worldwide Collection فلم برہمسترا نے تین دن میں 225 کروڑ کی کمائی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.