ETV Bharat / city

کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق: طالبان

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 10:52 PM IST

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین

افغان طالبان نے کہا ہے انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت یا کسی بھی ملک کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

ایک سوال کے جواب میں طالبان ترجمان نے کہا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:طالبان کی نئی افغان حکومت کی تیاری، حکومت کی تشکیل جمعہ بعد متوقع

ہم آپ کو بتادیں طالبان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ کل جمعہ کے بعد نئی حکومت تشکیل دی جائے گی جس کی تیاری صدارتی محل میں شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ کل نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.