ETV Bharat / city

BJP Workers in J&K Celebrate Party's Victory: کشمیر میں پارٹی کارکنوں نے منایا بی جے پی کی جیت کا جشن

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 12:51 PM IST

ملک پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے چارریاستوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔اتراکھنڈ،گوا،منی پوراو اترپردیش میں بی جے پی دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی کی اس جیت پ ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں میں بی جے پی کے کارکنان جشن منارہے ہیں۔BJP Kashmir Unit Celebrates Landslide Victory in Four States

بی جے پی کارکنان کا جشن
بی جے پی کارکنان کا جشن

مرکز کے زیر انتظام خطہ زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بی جے پی کشمیر یونٹ کی جا نب سے چار ریاستوں میں پارٹی کی شاندار جیت پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔اور جیت کا جشن منا یا۔BJP Kashmir Unit Celebrates Landslide Victory in Four States

پارٹی کارکنان کا جشن

اس دوران بی جے پی کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی کی اس شانداور جیت سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے بی جے پی ہی ملک کے سب سے بڑی اور مضبوط پارٹی ہے ۔جو سب کے ساتھ وکاس یعنی ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔اور اسی نظریہ کی بدولت عوام نے ایک دفعہ پھر سے بی جے پی پر اعتماد کیا ہے۔

ہندوارہ

بی جے پی کی جیت پر پارٹی کے کارکنان نے ہندوارہ میں بھی جیت کا جشن منایا۔اور پارٹی کے اعلی رہنماؤں کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر جیت کی مبارکباد ہیش کی۔

پارٹی کارکنان کا جشن

بی جے پی رہنما اور ایکزیکیٹیو ممبر غلام محمد میر نے ہندوارہ میں واقع رہائش گاہ پر پارٹی کے کارکنان سے تبادلہ خیال کیا ۔غلام محمد میر نے کہا کہ پورے ملک میں لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی تعمیر و ترقی سے لوگ کافی خوش ہیں ۔اور اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بی جے پی نے شاندار جیت درج کی ہے۔

بی جے پی کی ضلع مہیلا مورچہ کی صدر شکیلہ اختر نے بھی پارٹی کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتر پر دیش میں اکثر یت کے ساتھ جیت درج ہونے پر ہندوارہ میں بھی جشن کا ماحول ہے

جموں

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر جموں میں بی جے پی کے یوٹی صدر سمیت کئی سئنر رہنماؤں نے جموں کے ترکوٹہ نگر ہیڈ کوارٹر پر جیت کا جشن منایا۔ اس موقع پر بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہاکہ خطہ میں اگلے چھ سے آٹھ ماہ کے دوران اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

پارٹی کارکنان کا جشن

انہوں نے دعوی کیا کہ خطہ میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی شاندار جیت حاصل کرنے کے حکومت بنا ئےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُتر پردیش بی جے پی کو ملی شاندار جیت سے پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔اور یہ دیگر جماعتوں کے لئے لمحہ فکریہ بھی ہے ۔

مزید پڑھیں:Muslim Women on BJP's Victory: بی جے پی کی جیت کے جشن میں مسلم خواتین شامل

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ حد بندی عمل مکمل ہونے کے فوراً بعد جموں وکشمیر میں انتخابات منعقد کئے جائینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.