ETV Bharat / city

میر واعظ محمد عمر فاروق دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 3:43 PM IST

میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ایک بار پھر 2022 کے لیے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹدیز سنڑ اردن نے دنیا بھر کے 500 با اثرمسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

میر واعظ محمد عمر فاروق دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل
میر واعظ محمد عمر فاروق دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

جموں و کشمیر حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو دنیا کے 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، یہ درجہ بندی آر آئی ایس ایس جورڈن کی سیاسی گروپ کی جانب سے آٹھویں بار ہونے والی درجہ بندی کے تحت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو آل بیت برائے فکر اسلامی انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری ادارہ ہے جس کا صدر دفتر اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع ہے۔
آر آئی ایس ایس جورڈن نے میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کے تعلق سے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہیں اگست 2019 سے مسلسل خانہ نظر بندی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: این آئی اے کا ترال کے مختلف مقامات پر چھاپہ
فہرست میں دیگر بااثر مسلم شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان، ایران کے آیت اللہ خامنائی، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے نام شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.