ETV Bharat / city

بڈ گام:پانچ سالوں سے زیرِتعمیر پاوررسیونگ اسٹیشن ابھی تک نامکمل

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 1:08 AM IST

پاوررسیونگ اسٹیشن
پاوررسیونگ اسٹیشن

بڈگام میں گذشتہ پانچ سالوں سے جاری پاوررسیونگ اسٹیشن کی تعمیراتی سرگرمیاں ابھی تک نامکمل ہے۔ مذکورہ اسٹشین کی تکمیل سے مقامی باشندوں کو بجلی کی قلت سے نجات مل سکتی ہے تاہم مذکورہ پاوراسٹشین کی عدم تکمیل کے سبب مقامی باشندے فکر مند ہیں۔


جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ڈڈینہ میں گذشتہ پانچ سالوں سے زیرِتعمیر پاور رسیونگ اسٹیشن کا کام جاری ہے۔ تقریباً 5.25 کروڑ کے صرفہ سے تعمیر کئے جانے والے اس پاور رسیونگ اسٹیشن کی تکمیل کے بعد مقامی باشندوں کئی سہولیات ملنے کی امید ہے۔ موسمِ سرما کی آمد آمد ہے ایسے میں بجلی کی کمی اوربارہا بجلی کٹ جانے سے مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاوررسیونگ اسٹیشن

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسٹیشن کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے مگر اس کا افتتاح نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سےیہی سنتے آرہے ہیں کہ پاور رسیونگ اسٹیشن کو بہت جلد عوام کے لئے کھول دیاجائیگا ۔اسی اثنا میں پانچ سال گزر گئے ۔لیکن ابھی تک اسے عوام کے لئے نہیں کھولا گیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہناہے کہ گرمی کے موسم میں بھرپور بجلی نہیں مل رہی ہے تو پھر موسم سرما میں بجلی کی کمی سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


مقامی باشندوں کے مطابق اس پاور رسیونگ اسٹیشن کے پایہ تکمیل کے بعد پچاس ہزار سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا اگر انتظامیہ اس جانب توجہ دے تو انہیں پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔


واضح رہے کہ حال ہی میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے اس پاور رسیونگ اسٹیشن کا دورہ کیا تھا اور اس دوران ڈی سی کو جانکاری دی گئی تھی کہ رسیونگ اسٹیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے جلد کھولا جائے گا لیکن ابھی تک اس کا افتتاح نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: صفائی مہم کے تحت پروگرام


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پاور رسیونگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ۔لیکن رسیونگ اسٹیشن کا دروازہ بند تھا اور وہاں کے ملازمین بھی موجود نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.