ETV Bharat / city

بڈگام: صفائی مہم کے تحت پروگرام

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 4:12 PM IST

گاندھی جنتی کے موقع پر آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارتی بڈگام اور میونسپل کونسل بڈگام کے اشتراک سے کیا گیا۔

بڈگام:صفائی ابھیان کے تحت پروگرام
بڈگام:صفائی ابھیان کے تحت پروگرام

آزادی کے مہا اتسو کے تحت آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سفائی ابھیان کے تحت صفائی مہم چلائی گئی۔ صفائی پوگرام میں میونسپل کونسل کے اہلکار، ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے اہلکاروں کے علاوہ اسکولی طلبہ نے ریلی نکالی اور صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔

بڈگام:صفائی ابھیان کے تحت پروگرام
ریلی کورٹ کمپلیکس بڈگام سے مین چوک بڈگام سے ہوتے ہوئے امام زمانہ مسجد کے قریب ختم ہوئی۔ پروگرام میں سیشن جج بڈگام، چیئرمین لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام، میونسپل کونسل بڈگام کے صدر کے علاوہ کئی افسران نے بھی شرکت کی۔
اس دوران بڈگام کے مختلف مقامات پر کوڑے کرکٹ کو صاف کیا گیا۔ وہیں بڈگام میں نالہ کی صفائی بھی کئی گئی۔ اس دوران لوگوں سے تلقین کی گئی کہ اپنے آس پاس کے ساتھ ساتھ ندی نالوں اور سڑکوں پر اپنے گھر سے نکلی ہوئی گندگی کو نہ ڈالں۔


پروگرام کے دوران کشمیر کے مشہور اداکار بشیر کوترو اور اس کی ٹیم نے ڈرامائی انداز میں صفائی کی اہمیت اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔


ڈسٹرکٹ سیشن جج بڈگام محمد اشرف ملک نے اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا صرف یہ مقصد ہے کہ لوگوں کو صفائی کے تئین بیدار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:گاندھی جی کے یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ آج مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے اور اس لیے آج کا دن اس صفائی مہم کے لیے موزوں تھا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ندی نالوں اور سڑکوں کو صاف رکھیں اور اس نے گھروں سے نکلے ہوئے کوڑے کو کسی ایک جگہ جمع کریں تاکہ ماحول صاف رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.