Sheep Husbandry Departmentکولگام میں بھیڑوں کی پرورش کی یونٹ کے لئے قرعہ اندازی

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 8:13 AM IST

قرعہ اندازی

بھیڑ پالن کے آفیسر ڈاکٹر رفیق نے کہا کہ وہ بھیڑ پالنے اور اس کی پرورش و پر داخت اسکیم کے تحت اپنی آمدنی کے حصول کے لئے یونٹ قائم کریں گے۔Sheep rearing scheme for unemployed youth

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہادیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع کولگام میں شیپ ہسبنڈری آفیسر نے ٹرائبل سب پلان (ٹی ایس پی) کے تحت مستحقین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی،اس موقع پر چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر کولگام موجود تھے۔Sheep rearing scheme for unemployed youth

بتایاجارہا ہے کہ بھیڑ پالنے کے دفتر کولگام کو TSP شراکتی موڈ کے تحت بھیڑ یونٹس (10+1) کے قیام کے لیے ضلع بھر سے 421 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

قرعہ اندازی


اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھیڑوں کے یونٹ کے قیام کے لیے 11 افراد کا انتخاب کیا گیا، ویٹنگ لسٹ کی فراہمی بھی رکھی گئی۔ بھیڑ پالن کے آفیسر ڈاکٹر رفیق نے کہا کہ وہ بھیڑ پالنے اور اس کی پرورش و پر داخت اسکیم کے تحت اپنی آمدنی کے حصول کے لئے یونٹ قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منافع بخش کاروباری سرگرمیاں اور بے روزگار نوجوانوں کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کے پیش نطر یہ قدم اٹھایاگیاہے،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کے اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:Camp for Livestock Farmers: بانڈی پورہ میں مویشی پالنے والے کسانوں کو ویٹینری کے تعلق سے آگاہی فراہم

انہوں نے نوجوانوں، بھیڑ پالنے والے ممکنہ کاروباری افراد وغیرہ کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی بھیڑ یونٹس کے قیام کے لیے ہر ممکن مدد کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.