ETV Bharat / city

Manoj Sinha On Delimitation: "حد بندی کمیشن کے متعلق تحفظات کو تحریری شکل میں پیش کریں"

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 9:16 PM IST

lg-manoj-sinha-says-those-who-are-not-satisfied-with-delimitation-panels-proposals-should-lodge-reservations-in-written-form
حد بندی کمیشن کے متعلق تحفظات کو تحریری شکل میں پیش کریں

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو حد بندی کمیشن کی سفارشات پر تحفظات اور اعتراضات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں کمیشن کے سامنے پیش Manoj Sinha On Delimitation کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کے لیے 70-75 سالوں کے دوران جو کارنامے انجام دیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور جو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں بھگوان انہیں صحیح عقل Manoj Sinha On KCR Surgical Strike Statement دیں۔

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو حد بندی کمیشن کی سفارشات پر تحفظات اعتراضات اور شکایات ہیں وہ تحریری شکل میں کمیشن کے سامنے پیش Manoj Sinha On Delimitation کریں۔

انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کو پارلیمنٹ میں ایک قانون کے تحت تشکیل دیا گیا ہے اور یہ کمیشن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تحت کام کر رہا ہے جو ایک غیر جانبداری سے کام کر رہا ہے۔

حد بندی کمیشن کے متعلق تحفظات کو تحریری شکل میں پیش کریں

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جوموں میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور حد بندی کمیشن اسی کے تحت کام کر رہا ہے اگر کسی کو اس کمیشن کی سفارشات پر تحفظات ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ ان کو تحریری شکل میں کمیشن کے سامنے پیش کریں۔'

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی عام شہری کو بھی اس رپورٹ پر تحفظات ہیں تو وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں لیکن جب رپورٹ پیلک ڈومین میں آئے گا۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر کے سرجیکل اسٹریک پر ثبوت دینے کے بیان Manoj Sinha On KCR Surgical Strike Statement پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کے لیے 70-75 سالوں کے دوران جو کارنامے انجام دیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور جو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں بھگوان انہیں صحیح عقل دیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سکیورٹی فورسز تمام تر چلینجز سے نمٹ رہے ہیں اس کے لئے وہ تعریفوں کے حقدار ہیں۔


ہم آپ کو بتادیں کہ جموں وکشمیر حد بندی کمیشن نے حال ہی میں اپنی دوسری رپورٹ جاری کی ہے جس کو یہاں کی سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.