بارہمولہ: چھ فٹ لمبا سانپ محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 5:44 PM IST

بارہمولہ: محکمہ وائلڈ لائف نے سانپ کو پکڑ لیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہردبانی، کنزر علاقے میں سانپ کی موجودگی کے بعد لوگوں نے فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا۔

ہرد بانی، کنزر، بارہمولہ میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی۔

بارہمولہ: محکمہ وائلڈ لائف نے سانپ کو پکڑ لیا

محکمہ وائلڈ لائف نے قریب چھ فٹ لمبے سانپ کو پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے وارڈن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاقے میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے فوری طور ماہر ٹیم کو سانپ پکڑنے کے لیے علاقے کی جانب روانہ کیا۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں سرجیکل میگا کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے سانپ کی لمبائی قریب چھ فٹ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سانپ کی نسل معلوم کرنے کے لیے دیگر محکمہ جات سے مدد طلب کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.