بارہمولہ میں سرجیکل میگا کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 8:39 PM IST

بارہمولہ میں سرجیکل میگا کیمپ کا انعقاد
بارہمولہ میں سرجیکل میگا کیمپ کا انعقاد ()

بلاک میڈیکل افسر بونيار ڈاکٹر پرویز مسعود الدین نے کہا کہ ملک بھر سے بڑے اور قابل ڈاکٹر اس کیمپ میں آرہے ہیں۔ کینسر کی سرجری ہو یا روٹین سرجری، اس کے لیے پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگا، اس کے بعد ڈاکٹر سے ڈسکشن کے بعد سرجری ہوگی'۔

روٹری کلب انٹرنیشنل اور ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، چیف میڈیکل افسر بارہمولہ اور ضلع کے بلاک میڈیکل افسران کی وساطت سے ضلع میں ایک بڑا سرجیکل میگا کیمپ نومبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

بارہمولہ میں سرجیکل میگا کیمپ کا انعقاد

بلاک میڈیکل افسر بونيار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے ای ٹی وی بھارت کہا کہ ملک بھر سے بڑے اور قابل ڈاکٹر اس کیمپ میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کینسر کی سرجری ہو یا روٹین سرجری، اس کے لیے پہلے رجسٹریشن کرانا ہے اس کے بعد ڈاکٹر سے ڈسکشن کے بعد سرجری بارہمولہ یا سوپور میں ہوگی'۔

بلاک میڈیکل افسر بونيار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے تحصیل بونيار اور تحصیل اوڑی کے لوگوں سے گزارش کی کہ جن کی سرجری نہیں ہوئی ہے یا جن کی سرجری ہونی ہے، ان کو اپنے نزدیکی ہاسپٹل یا پرائمری ہیلتھ سینٹر بونيار آ کر رجسٹر کرانا ہے۔

مزید پڑھیں: بغیر کسی پابندی کے 18 اکتوبر سے تمام گھریلو فضائی خدمات شروع

انہوں نے سول سوسائٹی کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اپنے علاقوں کے مریضوں کو سرجری کے لیے یہاں لائیں اور لوگوں کو اس بابت مطلع کریں تاکہ بڑی تعداد میں لوگ یہاں آ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.