Mine Defused in Bandipora: بانڈی پورہ میں فورسز نے ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 9:55 PM IST

police-defused-mine-and-arrested-three-militant-associate-in-bandipora

شمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ نے فورسز نے باغ بانڈی پورہ میں بارودی سرنک کو ناکارہ بنا دیا Mine Defused In Bandipora ہے۔ پولیس نے اس کے علاوہ ضلع میں لشکر طیبہ کے تین معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی Militant Associate Arrested in Bandipora کیا ہے۔

بانڈی پورہ پولیس بیان کے مطابق ایک بارودی سرنگ کا پتہ پولیس اور فوج کی 14 راشٹریہ رائفلز کو ملا۔ یہ بارودی سرنگ بانڈی پورہ کے باغ علاقے کے ایک سیب کے باغ میں رکھی گئی Mine Defused In Bandipora تھی۔

بانڈی پورہ میں فورسز نے ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا

پولیس اور فوج کے بم ڈسپوزل اسکارڈ نے اس بارودی سرنگ کو بنا کسی نقصان کے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pulwama Man Arrested over Social Media Post: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

دوسری جانب پولیس نے ضلع میں لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تین معاون کو گرفتار Militant Associate Arrested in Bandipora کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق ایک اہم اطلاع موصول ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ معاونت کار بانڈی پورہ اور اس کے گرد نواح میں عسکری کاروائیاں انجام دینے کی غرض سے ہتھیار فراہم کیے جارہے Militant Related Activities تھے۔

پولیس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے دو معاونین غلام محمد اور ارشاد احمد کا تعلق بانڈی پورہ کے اشٹینگو گاؤں سے ہے، جب کہ تیسرا عسکری معاون عاشق حسین کا تعلق سوپور سے ہے۔

مزید پڑھیں:Militant Aides Arrested: سوپور سے عسکریت پسند معاونین گرفتار

پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد سے بیرونی کرنسی کے علاوہ، موبائل فون، اور چند سم کارڈ کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان میں سے ایک معاون سابق عسکریت پسند ہے اور اس نے اس سے پہلے بھی کئی ایک بار معاونت کاری کی کارروائی میں ملوث پایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.