ETV Bharat / state

Militant Aides Arrested: سوپور سے عسکریت پسند معاونین گرفتار

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 11:48 AM IST

Militant aides arrested
Militant aides arrested

جموں و کشمیر کے ضلع سوپور سے تین عسکریت پسند معاونین Militant Aides Arrested کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 جنوری کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور کے دارپورہ گنڈ براٹھ کراسنگ پر تین مشکوک افراد کو جمعہ کو شام کے وقت گرفتار کیا گیا۔ Militant Aides Arrested in Sopore

گرفتاری کے بعد جاری بیان میں پولیس نے بتایا کہ یہ تینوں نوجوان عسکریت پسندوں کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

گرفتار تینوں کی شناخت 'عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار (ہرون تجر) مومن نذیر خان (آرمپورہ ہال سرینگر) اور توصیف احمد ڈار ولد مرحوم غلام حسن ڈار آرمپورہ سوپور) کے طور کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ان کے خلاف بومئی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.