ETV Bharat / city

New Year Celebrations at Pahalgam: سال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑ

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 5:29 PM IST

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام Most Popular Tourist Places Pahalgam میں سال نو New Year کے استقبال کے لیے ونٹر کارنیوال Winter Carnival جاری ہے۔ ساتھ ہی جبکہ 31 دسمبر کی شام موجودہ سال کو الوداع کرنے اور نئے سال استقبال کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوگا۔

سال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑ
سال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑ

سال نو New Year کی آمد کے لیے جہاں دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وہیں جموں و کشمیر کے ضلع اننت کے معروف صحت افزا سیاحتی مقام پہلگام Most Popular Tourist Places Pahalgam میں بھی سال نو کی تقریب کے لیے تیاریاں دھوم دھام سے جاری ہیں۔

سال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑسال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑ

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں ابھی ونٹر کارنیول Winter Carnival جاری ہے، جبکہ 31 دسمبر کی شام موجودہ سال کو الوداع کرنے اور نئے سال کے استقبال کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پروگرام میں مقامی فنکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی بھی آمد متوقع ہے۔

سال نو کے پیش نظر محکمہ سیاحت Department of Tourism کی جانب سے منعقدہ اس ونٹر کارنیول Winter Carnival کا مقصد وادی کشمیر کی تشہیر ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی جانب راغب ہوں اور یہاں کی تہذیب و تمدن اور کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی کے جذبہ سے واقف ہوں۔

پہلگام میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ونٹر کارنیوال میں وہاں پہلے موجودہ سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سال نو کی آمد کے پہلے سیاحتی مقام پہلگام کو بڑے ہی دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔

سال نو کی آمد کے سبب پہلگام کلب کو مختلف قسم کے بجلی کے قمقموں سے سجایا گیا ہے، کارنیوال کے دوران مختلف ثقافتی، تمدنی اور تفریحی پروگرام پیش کیے جارہے ہیں تاکہ سیاح ان مقامات کی سیر وتفریح سے خوب لطف اندوز ہوسکیں۔ ساتھ ہی اس دوران کشمیر کے روایتی پکوانوں کو منطر عام پر لانے کی غرض سے فوڈ فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.