Protest Against Nupur Sharma: شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 11:07 AM IST

شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک

شانِ رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف دنیا بھر میں بالخصوص بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کی، اس دوران کئی افراد زخمی ہوگئے، جس میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ Protests in Ranchi over Remarks on the Prophet Police Firing Two Killed

رانچی،جھارکھنڈ: پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ ریمارکس کے خلاف اور نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں ماحول بھی خراب ہوگیا۔ یوپی میں اب تک 136 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رانچی میں جمعہ کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو لوگوں کی ہفتہ کو علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ پورا واقعہ رانچی کی مرکزی سڑک پر سجاتا چوک سے الورٹ ایکا چوک تک کا ہے۔ اس دوران شانِ رسالت میں گستاخی کے خلاف لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور احتجاج کیا۔ رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کی۔ اس دوران کئی افراد زخمی ہوگئے، جس میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ Protests in Ranchi over Remarks on the Prophet Police Firing Two Killed

شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک

قبل ازیں رانچی کی مرکزی سڑک پر نماز کے بعد لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نُپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ پٹی اور مذہبی جھنڈا لیے ڈیلی مارکیٹ کے سامنے البرٹ ایکا چوک کی طرف احتجاج کیا۔ Protest Against Nupur Sharma

شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک
شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک

اس دوران ڈیلی مارکیٹ کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے پتھراؤ شروع کردیا۔ وہیں پولیس حالات کو قابو کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال سجاتا چوک اور اقرا مسجد کے قریب بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ پورے علاقے میں بڑی تعداد میں آئی آر بی، جے اے پی اور ضلع پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احتجاج کے دوران جھڑپ کے بعد پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ میں زخمیوں میں سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں ڈیلی مارکیٹ کے اسٹیشن انچارج اودھیش ٹھاکر کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ ایس ایس پی رانچی سریندر کمار جھا کے س ر پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ساتھ ہی اس جھڑپ میں کئی پولیس اہلکار زخمی بتائے گئے، جنہیں ریمس RIMS میں داخل کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.