ETV Bharat / bharat

Ghulam Nabi Azad on Anti-encroachment جموں و کشمیر میں جاری انسداد تجاوزات مہم پر غلام نبی آزاد کا بیان

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 5:24 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'ہم ان لوگوں کے خلاف حکومت کے حق میں ہیں، جنہوں نے زمین کا ایک بڑا حصہ غیر قانونی طور پر ہتھیا رکھا ہے۔ ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے وہ لوگوں کو ہاتھ نہ لگائیں، جنہوں نے صرف ایک یا دو مرلہ اراضی پر اپنے کاروباری یونٹ یا دکانیں قائم کی ہیں تاکہ وہ فاقہ کشی پر مجبور نہ ہوں۔'

جموں و کشمیر میں جاری انسداد تجاوزات مہم پر غلام نبی آزاد کا بیان
جموں و کشمیر میں جاری انسداد تجاوزات مہم پر غلام نبی آزاد کا بیان

جموں و کشمیر میں جاری انسداد تجاوزات مہم پر غلام نبی آزاد کا بیان

سرینگر: ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے چیئرمین اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی، غلام نبی آزاد نے ہفتے کے روز کہا کہ جن لوگوں نے زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا ہے، انہیں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری انسداد تجاوزات مہم میں بخشا نہیں جانا چاہیے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا۔ وہیں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنا احتجاج ختم کریں کیونکہ ایل جی نے یقین دلایا ہے کہ غریبوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ 'ہم ان لوگوں کے خلاف حکومت کے قدم کے حق میں ہیں، جنہوں نے زمین کا ایک بڑا حصہ غیر قانونی طور پر ہتھیا رکھا ہے۔ ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو ہاتھ نہ لگائیں، جنہوں نے صرف ایک یا دو مرلہ اراضی پر اپنے کاروباری یونٹ یا دکانیں قائم کی ہیں تاکہ وہ فاقہ کشی پر مجبور نہ ہوں۔' انہوں نے مزید کہا کہ' اس طرح کے اقدامات کا مقصد یقینی طور پر سیاسی فوائد حاصل کرنا نہیں ہے لیکن موجودہ حکومت نے پتھر بازی کو ختم کرکے، سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور دیگر متعلقہ چیزوں کے ذریعے زمینی سطح پر زبردست کام کیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Anti Encroachment Drive at Dooru انسداد تجاوزات مہم کے تحت سابق وزیر پیرزادہ محمد سید سمیت دو کے خلاف کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.