Anti Encroachment Drive at Dooru انسداد تجاوزات مہم کے تحت سابق وزیر پیرزادہ محمد سید سمیت دو کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 10:50 PM IST

انسداد تجاوزات مہم کے تحت سابق وزیر پیرزادہ محمد سید سمیت دو کے خلاف کارروائی

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے منگل کے روز سابق سربراہ جموں کشمیر پردیش کانگریس اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سید، پی ڈی پی کے سینیئر رہنما اور ڈورو کے سابق رکن اسمبلی سید فاروق اندرابی اور سابق وزیر اعلیٰ سید میر قاسم کے ورثاء کی مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی۔

انسداد تجاوزات مہم کے تحت سابق وزیر پیرزادہ محمد سید سمیت دو کے خلاف کارروائی

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مختلف مقامات پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے منگل کے روز سابق سربراہ جموں کشمیر پردیش کانگریس اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سید، پی ڈی پی کے سینئر رہنما اور ڈورو کے سابق رکن اسمبلی سید فاروق اندرابی اور سابق وزیر اعلیٰ سید میر قاسم کے ورثاء کی مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی۔

ضلع اننت ناگ کے آرا کھوشی پورہ میں پیرزادہ محمد سعید کے زیر قبضہ کہچرائی کی 1 کنال اراضی بازیاب کی گئی۔ ان کے احاطے کی بیرونی دیوار جو کہ مبینہ طور کہچرائی کی زمین پر بنائی گئی تھی، کو بلڈوزر سے گرا دیا گیا۔ پیر زادہ کو تجاوزات ہٹانے کے نوٹس جاری کی گئی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح ڈورو کے سابق رکن اسمبلی اور پی ڈی پی کے سینیئر رہنما سید فاروق اندرابی کے قریبی رشتہ داروں کے یہاں ششترگام میں مبینہ طور دو کنال 7 مرلہ سرکاری زمین پر میوہ باغ بنایا تھا، جسے سرکار نے واپس بازیاب کیا۔

وہیں شاملات کی مزید 15 کنال اراضی جس پر سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ سید میر قاسم کے ورثاء نے مبینہ طور قبضہ کر رکھا تھا، کو بھی تحصیلدار ڈورو کی قیادت میں ایک ٹیم نے واپس حاصل کر لیا ہے۔ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی واضح ہدایات ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے بااثر لوگوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور جو کوئی بھی سرکاری زمینوں پر تجاوزات کرتا ہوا پایا جائے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے متعدد بااثر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہ مہم جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Anti Encroachment Drive at Wakura وکورا گاندربل میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.