ETV Bharat / state

قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور زبانوں پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 8:52 PM IST

قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور زبانوں پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد
قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور زبانوں پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد

National seminar on National Education Policy علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ماڈرن انڈین لینگویجز شعبہ کے مراٹھی سیکشن نے سینٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ، آگرہ کے اشتراک سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور زبانوں کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔

علیگڑھ: قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور زبانوں کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کا افتتاح سنٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر سنیل کلکرنی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ہندوستانی زبانوں کے تحفظ اور ترقی کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادی کے بعد کے دور میں سہ لسانی فارمولے کو قبول کیا تھا جس پر 2020 کی نئی تعلیمی پالیسی میں مزید زور دیا گیا ہے، جس میں ہندوستانی زبانوں کے تحفظ اور ترقی کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی زبان کا نقصان ثقافتی ورثے کا نقصان ہے۔

کے بی سی، نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کی پروفیسر مکتا مہاجن نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے ہندوستان میں بنیادی سطح پر تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ پالیسی ہر فرد کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما پر زور دیتی ہے۔ پروفیسر عارف نذیر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، اے ایم یو نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں ہندوستان اور دنیا بھر میں تعلیم کے میدان میں ترقی ہوئی ہے۔ جدت طرازی، صنعتی انضمام اور عالم کاری، تعلیم کے میدان میں امتیاز حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

قومی سیمینار کے ڈائرکٹر ڈاکٹر طاہر ایچ پٹھان نے کہا کہ ہندوستانی تعلیم ہمیشہ قدروں پر مبنی رہی ہے اور اساتذہ کو اخلاقی مسائل سے نمٹنا پڑتا ہے۔ قدروں کا فروغ تعلیم پر منحصر ہے۔ اس حوالے سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 یقیناً ایک رہنما دستاویز ہے۔ ماڈرن انڈین لینگویجز شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ایم اے زرگر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شاکر احمد نائیکو نے پروگرام کی نظامت کی۔ کانفرنس کے کوآرڈینیٹر پروفیسر کرانتی پال نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر ایچ پٹھان کی کتاب ’سینٹ لٹریچر: ویلیو اینڈ سوشیلٹی‘ اور پنجابی زبان کے میگزین ’کہانی پنجاب‘ کا اجراء عمل میں آیا۔ کانفرنس کے دوران اے ایم یو اور دیگر یونیورسٹیوں کے ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.