ETV Bharat / state

اے ایم یو میں تین ماہ کی شیور ورکشاپ کا اختتام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 4:25 PM IST

Sure Workshop Concludeاسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ (شیور)' ورکشاپ اختتام کو پہنچی۔ ورکشاپ کے ذریعہ متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء، چھوٹے کاروباری، کمزور مالی وسائل والی کمیونٹیز کی خواتین اور اسی طرح کے دیگر افراد پر مشتمل 90 سے زیادہ شرکاء کو کاروبار سے متعلق ایک تعلیمی اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

اے ایم یو میں تین ماہ کی شیور ورکشاپ کا اختتام
اے ایم یو میں تین ماہ کی شیور ورکشاپ کا اختتام

اے ایم یو میں تین ماہ کی شیور ورکشاپ کا اختتام

علی گڑھ:یونیورسٹی آف ہیوسٹن، امریکہ کے اشتراک سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام 12 ہفتوں پر محیط 'اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ (شیور) ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ اس ورکشاپ کے ذریعہ متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء، کمزور مالی وسائل والی کمیونٹیز کی خواتین اور اسی طرح کے دیگر افراد پر مشتمل شرکاء کو ایک تعلیمی اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

شیور ورکشاپ کے دوران ممکنہ کاروباری افراد کو اکاؤنٹنگ، ٹیکسیشن، قانون، مارکیٹنگ، مالیاتی خواندگی اور بینکنگ سمیت دیگر شعبوں کی معلومات فراہم کی گئی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریا گنگولی داس، سفیر، گورننگ کونسل آف ایشین کنفلوئنس شیلانگ نے شرکت کی۔

انہوں نے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔چونکہ مائیکرو، اسمال و میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) روزگار کے بہت مواقع پیدا کرتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ لوگ اس طرف متوجہ ہوں اور اپنا کاروبار شروع کرنے کی کوشش کریں کیونکہ انٹریپرینیورشپ مستقبل کی ترقی کی شاہ کلید ہے۔ شیور ورکشاپ یقینا اس میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔

مہمان اعزازی کی حیثیت سے محمد عمران حسن، مینیجر برانچ انچارج SIDBI نے کہا کہ انٹریپرینیورشپ پروگرام نئی مہارتیں سیکھنے اور معلومات و صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے مضبوط پہلوؤں کی شناخت کریں اور اپنی مہارت بڑھانے کی کوشش کریں جو ترقی اور کامیابی کی کلید ہے۔

شیور ورکشاپ کی ڈائرکٹر اور کنوینر پروفیسر آسیہ چودھری نے بتایا ورکشاپ تین ماہ چلی تھی جس کا آغاز 16 نومبر 2023 کو ہوا تھا۔ 2022 سے ابھی تک کل تین ورکشاپ اے ایم یو میں ہو چکی ہیں۔ اس ورکشاپ حصہ لے کر فائدہ اٹھانے والے کی تعداد 178 ہے جنہوں نے کاروبار کرنے کی (SOFT SKILL) سیکھی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا اس بار 90 سے زیادہ شرکاء بشمول انٹریپرینیور اور کنسلٹنٹس شریک ہوئے، ورکشاپ میں اکاؤنٹنگ، بینکنگ، ڈی آئی سی، مارکیٹنگ، قانونی امور وغیرہ پر مختلف سیشن منعقد کیے گئے۔ ورکشاپ کے خاطر خواہ مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

شیور ورکشاپ کے چیئرمین اور اے ایم یو کے فائنانس آفیسر پروفیسر محسن خاں نے کہا کہ انٹریپرینیورشپ کو اکثر اقتصادی ترقی کے اہم انجن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ بھارت جیسے ابھرتے ہوئے ملک میں جس کی آبادی اب چین سے زیادہ ہے۔ حکومت ہند اس سمت میں تمام اہم قدم اٹھا رہی ہے۔میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور آتم نربھر بھارت ابھیان جیسی مختلف اسکیموں کے ذریعے اسٹارٹ اپ ماحول کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے 4046 درخواستیں موصول

شیور ورکشاپ کے شرکاء نے ورکشاپ کی تعریف کی۔ اس کو ایم ایک اور ضروری ورکشاپ بتایا۔ خاص کر پیشہ ورانہ کورسز کے طلباء، چھوٹے کاروباری اور ان لوگوں کے لئے جو اپنا کاروبار شروع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔شرکاء نے بتایا یہاں ہم نے ٹیکسیشن، اکاؤنٹنگ، جی ایس ٹی، بینک لون، مارکیٹنگ، برانڈنگ جیسی ضروری چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.