ETV Bharat / state

دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے 4046 درخواستیں موصول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 7:10 PM IST

دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے 4046 درخواستیں موصول
دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے 4046 درخواستیں موصول

Reaction On Hajj Application دہلی سے رواں برس حج بیت اللہ پر جانے کے لیے 4046 افراد نے ان لائن درخواستوں کے ذریعے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر جانے والے خواہش مند عازمین کے لیے درخواست دینے کی تاریخ 15 جنوری مقرر کی تھی اس دوران دہلی سے 4046 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے 4046 درخواستیں موصول

نئی دہلی:دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرپرسن کوثر جہان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 4046 افراد نے سفر حج 2024 پر جانے کے لیے ان لائن درخواست دی ہیں ان میں 78 افراد ایسے ہیں جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ رواں برس 46 خواتین نے بغیر محرم کے زمرے میں درخواست دی ہے۔ جبکہ جنرل زمرے سے درخواست دینے والے افراد کی تعداد 3922 ہے ان میں 2085 مرد درخواست گزار ہیں جبکہ ایک 1966 خواتین درخواست گزار ہیں۔

واضح رہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے درخواست گزار اور بغیر محرم کے سفر حج پر جانے والی خواتین جن کی عمر 45 برس سے زائد ہونا شرط ہے کو بغیر قرعہ اندازی کے سفر حج کے لیے منتخب کیا جاتا رہا ہے، رواں برس بھی امید ہے کہ انہیں قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

سفر حج 2024 کے لیے بھارت سے تقریبا ایک لاکھ 75 ہزار 25 افراد سفر حج پر روانہ ہوں گے جن میں تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار 20 حج کمیٹی اف انڈیا کے ذریعے اور تقریبا 35 ہزار افراد پرائیویٹ ٹور اپریٹرز کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسدالدین اویسی نے طلبا کے ہاتھوں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرایا

وہیں دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے تقریبا 22 ہزار عازمین حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر جائیں گے۔ جبکہ تمام ریاستوں سے عازمین حج کی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 775 ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ جنوری کے اخر میں قرعہ اندازی کا عمل بھی مکمل ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.