ETV Bharat / state

اردو میڈیم اسکول دہلی کے طلباء نے سی بی ایس سی 12ویں جماعت میں کامیابی کا پرچم لہرایا - DELHI CBSE Results 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 1:36 PM IST

CBSE Urdu Medium School Delhi RESULTS OUT: اردو میڈیم اسکول دہلی کے طلباء نے 12ویں جماعت میں کامیابی کا پرچم لہرایا۔ چشمہ بلڈنگ نامی سرکاری اسکول میں اول آنے والی دانیہ ناز یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کرنا چاہتی ہیں۔ جب کہ دوسرے مقام پر آنے والی حسیبہ نور ایک ٹیچر بننے کی خواہاں ہیں۔ تیسرے نمبر پر رہنے والی فریدہ نے یو پی ایس سی کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کو اپنا مقصد بتایا ہے۔

Students of Urdu Medium School Delhi hoisted the flag of success in Class 12
اردو میڈیم اسکول دہلی کے طلباء نے 12ویں جماعت میں کامیابی کا پرچم لہرایا (ETV Bharat Urdu)

اردو میڈیم اسکول دہلی کے طلباء نے 12ویں جماعت میں کامیابی کا پرچم لہرایا (ETV Bharat Urdu)

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں برس 39 لاکھ طلبا نے سی بی ایس ای بورڈ سے امتحانات دیے تھے جس میں 24 ہزار 68 طلبہ نے 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ وہیں اگر بات کی جائے نتائج کی تو گزشتہ برس کے مقابلہ اس بار بارہویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ برس 87. 33 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ رواں برس 87.98 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں کلاس کے امتحان کے نتائج جاری، 87.98 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے - CBSE Results 2024

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے قومی دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر کے چاندنی چوک میں واقع ایس کے وی سینیئر سیکنڈری چشمہ بلڈنگ اسکول کی طالبات سے بات کی۔ جنہوں نے اردو میڈیم اسکول میں بہتر نتائج حاصل کرکے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اسکول کا بھی نام روشن کیا۔ چشمہ بلڈنگ کے نام سے مشہور اس سرکاری اسکول میں اول مقام حاصل کرنے والی دانیہ ناز نے 88 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں وہ مستقبل میں یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کرنا چاہتی ہیں۔

وہیں اسکول میں دوسرا مقام حاصل کرنے والی حسیبہ نور نے ہمارے گھر میں 86 اعشاریہ چھ فیصد نمبر حاصل کیے ہیں وہ مستقبل میں ایک ٹیچر بننے کی خواہاں ہیں۔ حسیبہ بتاتی ہیں کہ ان کے والد پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک ٹیچر بن کر ان بچوں کی تربیت کریں جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا چاہتے ہیں۔ جب کہ تیسرا مقام حاصل کرنے والی فریدہ نے 85.4 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں، فریدہ نے مستقبل میں یو پی ایس سی کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کو اپنا مقصد بتایا ہے۔ ان کے مطابق وہ بچپن سے ہی سول سروسز کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حجاب کسی بھی طرح سے ان کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا نہیں کرتا بلکہ اس سے انہیں حوصلہ ملتا ہے جس کے ساتھ وہ آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.