ETV Bharat / state

کورونا دور میں ہلاک ہونے والے علماء کی بیواؤں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 6:41 PM IST

Gujarat Waqf Board سماجی کارکن عمردراز چشمہ والا نے گجرات وقف بورڈ کے نومنتخب چئیرمین سے کورونا کے دور میں ہلاک ہونے والے علمائے کرام کی بیواوں کے لئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وقف بورڈ کی جانب سے ان بیواوں کی مدد جاتی ہے تو ان کی پریشانیاں کچھ حد تک دور ہو سکتی ہے۔

کورونا دور میں ہلاک ہرنے والے علماء کی بیواؤں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
کورونا دور میں ہلاک ہرنے والے علماء کی بیواؤں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

احمدآباد: ریاست گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے چئیرمین منتخب ہونے کئے بعد سورت کے ماہر ڈاکٹر لوکھنڈ والا سے عام مسلمانوں کی بڑی امیدہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نو منتخب چئیرمین کی نگرانی میں تمام التو معاملات کو جلد سے جلد حل کئے جائیں گے۔

اسی درمیان سماجی کارکن عمردراز چشمہ والا نے گجرات وقف بورڈ کے نومنتخب چئیرمین سے کورونا کے منحوس دور میں ہلاک ہونے والے علمائے کرام کے بیواوں کے لئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وقف بورڈ کی جانب سے ان بیواوں کی مدد جاتی ہے تو ان کی پریشانیاں کچھ حد تک دور ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے اس مشکل دور میں اس دنیا سے رخصت ہونے والے علمائے کرام کی بیواوں کو معاوضہ دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ان بیواوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کی مدد کے لئے کوئی آگے نہیں آ رہا ہے۔اس صورت میں گجرات وقف بورڈ سے ہی ان بیواوں کو امید ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گجرات وقف بورڈ کو ان خواتین کے لئے فنڈ مختص کرنے کا فیصلہ کرنا چاہئے۔اس فنڈ سے بیواوں کی ہر ممکن مدد کی جائے تا کہ ان کی زندگی میں کچھ بہتری آ سکے۔انہوں نے وقف بورڈ کی میٹنگ میں اس سلسلے میںتجویز پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: ڈاکٹر نور الدین خان کا سی یو ایس بی میں ہوا خصوصی لیکچر

ان کی تجویز کے مطابق گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کے دوران فوت ہونے والے علما کی بیواؤں کو دو حصوں میں پچاس ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ لیکن وقف بورڈ کی سابقہ ​​باڈی کے اچانک استعفیٰ دینے اور سروے میں جن دو بہنوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کا معاوضہ آج تک نہ ملنے کی وجہ سے اس قرار داد پر عمل نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.