ETV Bharat / state

بنگلورو میں ڈی این اے کی بنیاد پر سی اے اے لانے کا مطالبہ - Protest Against CAA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 7:27 PM IST

کئی طلبہ تنظیموں کی جانب سے بنگلورو میں سی اے اے کی مخالفت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں مظاہرین نے کہا کہ الیکشنز سے قبل سی اے اے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مقصد پولرائزیشن ہے جو کہ ناکام ہوکر رہیگا.
بنگلورو میں ڈی این اے کی بنیاد پر سی اے اے لانے کا مطالبہ
بنگلورو میں ڈی این اے کی بنیاد پر سی اے اے لانے کا مطالبہ

بنگلورو میں ڈی این اے کی بنیاد پر سی اے اے لانے کا مطالبہ

بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مظاہرین نے کہا کہ آر ایس ایس و بی جے پی صرف مسلمانوں پر نہیں رکے گی بلکہ عیسائی، دلت سمیت دیگر اقلیتی طبقے ان کے نشانے پر ہوںگے جو حکومت کے خلاف ہوں گے۔

مظاہرین نے مودی حکومت سے کہا کہ سی اے اے کو ڈی این اے کی بنیاد پر نافذ کرے۔آپ ڈی این اے کی بنیاد پر سی اے اے لائیے اس کے بعد دیکھئیے کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کے قوانین کو اس ماہ کے شروع میں مطلع کیا گیا تھا،اس سے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر مسلم تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

سی اے اے کے حوالے سے یو ایس سی آئی آر ایف کے کمشنر اسٹیفن شنیک نے اپنے بیان میں کہا کہ عام لوگوں کے لئے اس قانون کو سمجھنا آسان نہیں ہے۔ہندوستان میں پناہ کے متلاشیوں کے لیے ایک مذہبی ضرورت قائم کرتا ہے۔

یو ایس کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے سی اے اے کو لاگو کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے قواعد کے نوٹیفکیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی کو شہریت دینے سے انکار نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی سی اے اے کے ذریعہ اقلیتوں کو ہراساں کرنا چاہتی ہے: اویسی - Owaisi on CAA

امریکہ نے بھی سی اے اے سے مسلمانوں کو خارج کرنے پر حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔ ہندوستان نے اپنے اقدام کا سختی سے دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اے اے شہریت دینے کے بارے میں ہے، شہریت چھیننے کے لئے نہیں۔ انسانی حقوق وزارت خارجہ کے ترجمان رادھیر جیسوال نے حال ہی میں کہا کہ یہ قانون ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.