ETV Bharat / state

رامپور کا ایک نوجوان 30 سال سے پاکستان کی جیل میں قید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 1:11 PM IST

Rampur Youth in Pakistan Jail
Rampur Youth in Pakistan Jail

Rampur youth in Pakistan Jail ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کا ایک نوجوان 30 سال پہلے پاکستان چلا گیا تھا جس کے بعد وہ اب تک پاکستان کی جیل میں بند ہے۔ اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

رام پور: رام پور کی تحصیل ٹانڈہ میں رہنے والا ایک نوجوان جو 30 سال قبل گھر والوں سے لڑائی کے بعد گھر سے بھاگ کر پاکستان چلا گیا تھا۔ تب سے وہ اب تک جیل میں بند ہے۔ اب 30 سال بعد جب ان کے اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ وہ پاکستان کی جیل میں بند ہے تو وہ حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ انہیں اپنے ملک واپس لایا جائے۔ اس حوالے سے پاکستان کی جیل میں قید عالم میاں کے چھوٹے بھائی اکبر میاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانچ بھائی تھے۔ اس وقت یہاں چار ہیں۔ ایک اور بھائی ہیں جو 1993 میں پاکستان چلے گئے تھے۔ اور اب وہ پاکستان کی جیل میں بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لوکل انٹیلی جنس یونٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ عالم میاں 30 سال سے پاکستان کی جیل میں ہیں۔ اکبر میاں نے بتایا کہ ہم نے انہیں کبھی نہیں دیکھا۔ اس وقت ہم بہت چھوٹے تھے۔ ہمارے والدین جانتے تھے کہ جب وہ گھر سے نکلا تو اس کی عمر کتنی تھی۔ والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ہم نے اپنے بھائی کو کبھی نہیں دیکھا۔ وہ ہمارے گھر میں سب سے بڑا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی خاتون 18 سال بعد پاکستانی جیل سے رہا ہوکرلوٹیں

اکبر میاں نے بتایا کہ کون نہیں چاہے گا کہ ان کا بھائی ان کے ملک آئے۔ ہر کوئی خوشی محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اپنے بھائیوں سے ملنے آئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہماری مدد کرے۔ وہ اپنے گھر اور اپنے لوگوں کے درمیان آئے۔ ہم مرکزی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم مودی جی سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کیے جائیں، اگر ہمارے ملک کی حکومت اسے ہندوستان واپس لانے میں ہماری مدد کرے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.