ETV Bharat / state

سومیا رائے کی جگہ راہل ڈے کولکاتا پولیس کے ڈی سی مقرر - ELECTION COMMISSION

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 4, 2024, 7:48 PM IST

سومیا ر کی جگہ راہل ڈے کولکاتا پولیس کے ڈی سی مقرر
سومیا ر کی جگہ راہل ڈے کولکاتا پولیس کے ڈی سی مقرر

Lok Sabha Election 2024: راہل ڈے کو کلکتہ پولیس کا ڈی سی (جنوب-مغرب) بنایا گیا ہے۔ انہیں الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی لولی مترا کے شوہر سومیا رائے کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ راہل کلکتہ پولیس کے ڈی سی (ایس ٹی ایف) تھے۔

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور جنوب کے ممبر اسمبلی لولی کے شوہر سومیا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ کمیشن نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ایک خط بھیج کر سومیا کو ہٹانے کی اطلاع دی تھی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایس سومیا کو کلکتہ پولیس کے ساؤتھ ویسٹ ڈویژن (بہالا) کے ڈی سی کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا کر غیر انتخابی عہدے پر رکھا جائے۔ ایسے عہدے پر ان کا تبادلہ کیا جائے گاجس کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہ ہو۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ریاست سومیا کے تبادلے کی وجہ سے خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے تین اہل افسران کے نام بھیجے گئے۔

2021 کے اسمبلی انتخابات میں سونار پور ساؤتھ کے امیدوار کے طور پر لولی کے نام کا اعلان ہونے کے بعد سومیا تنازع میں آگئے تھے۔ اپوزیشن کی شکایات پر کمیشن نے انہیں اس وقت پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد 2022 میں جب ہوڑہ کے آمتا میں طلبا لیڈر انیس خان کا انتقال ہوا تو سومیا کو لے کر ایک بار پھر تنازع ہوگیا۔ اس وقت وہ ہوڑہ دیہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تھے۔ کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ سومیا انیس کی موت کو چھپانےکی کوشش کر رہے تھے ۔ لیکن انہیںسیاسی وجوہات کی بنا پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے نہیں ہٹایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال پولس کے اہلکار انتخابات کے دوران مدھیہ پردیش اور چھتس گڑھ میں تعینات کیے جائیں گے - Bengal Police deployment

بعد ازاں اسی سال جون میں سومیا کو ہوڑہ میں مسلسل کئی دنوں تک پرتشدد واقعات کے بعد ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔ ۔ سومیا کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ہوڑہ دیہی کے عہدے سے ڈی سی (ساؤتھ ویسٹ)،کلکتہ پولیس کے عہدے پر منتقل کیا گیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے لولی کے شوہر کا دوبارہ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کوئی ممبر اسمبلی ہے تو اس کے شوہر افسر کیوں نہیں ہو سکتے؟۔کیا یہ قانون کہیں درج ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.