ETV Bharat / state

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسۂ تقسیمِ انعامات کا انعقاد - Award Ceremony Function

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 4:53 PM IST

رابعہ گرلز پبلک اسکول کے سینیر سیکشن میں جلسۂ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا طالبات نے ان آیات کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسۂ تقسیمِ انعامات کا انعقاد
رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسۂ تقسیمِ انعامات کا انعقاد (etv bharat)

نئی دہلی: اس موقع پراسکول مینیجر، ذکیہ ماجد صدیقی، اسکول پرنسپل کلثوم زہرہ، پرائمری سیکشن کی ہیڈمسٹریس صوفیہ شمیم اور پری پرائمری سیکشن کی ہیڈمسٹریس بلقیس درّانی، پی۔ ٹی۔ اے ممبران کے علاوہ انعامات حاصل کرنے والی طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔

اسکول کی پرنسپل نے مہمانان کا استقبال کیا اور طالبات نے انھیں گلہائے تہنیت پیش کیے۔ تقریب میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والی طالبات اور سبجیکٹ ٹاپرس کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ اس کے علاوہ ہر کلاس سے بیسٹ آرٹسٹ، بیسٹ پروفیشنٹ ان انگلش، بیسٹ اسپورٹس پرسن، جوڈو کیپٹن، ریمارک ایبل امپروومنٹ، سینٹ پرسینٹ اٹینڈینس، اسٹوڈینٹ کاؤنسل کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

ذاکر ہاؤس کو بیسٹ ہاؤس ایوارڈ دیا گیا۔ اسکول کی بیسٹ ڈسپلنڈ، بیسٹ اٹینڈینس اور بیسٹ اسمبلی کرنے والی کلاسز کے کلاس ٹیچرز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔اسکول کے ہر زمرہ سے ہرسال ایک طالبہ کو آل راؤنڈر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ ان طالبات کے تعلیمی ریکارڈ کے علاوہ ان کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی ذہن میں رکھا جاتا ہے۔ اس سال مڈل سیکشن سے آٹھویں جماعت کی آسیہ خاور سینیر سیکشن سے گیارہویں جماعت کی مریم مسعود کو یہ اعزاز دیا گیا۔

تھانہ کملا مارکیٹ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر شری واستو نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے سبھی والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ علاقے کا یہ ایک بہت اچھا اسکول ہے اور اچھا کام کر رہا ہے۔ اب یہ آپ والدین کی ذمہ داری ہے کہ آپ بچیوں کی تعلیم کے سلسلے کو یہیں نہ روکیں بلکہ انھیں اعلیٰ تعلیم دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلم بستی شرم وہار میں لائبریری کا افتتاح - Library inauguration

پروگرام کے اختتام پر پرنسپل نے سبھی والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے تعاون سے ہی ہم اسکول کے نظام کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔پروگرام میں سنیل شری واستو، اے۔ سی۔ پی، تھانہ کملا مارکیٹ نے مہمانِ خصوصی کے طور پرشرکت کی، منوج کمار ، ایس ۔ ایچ او ، مکیش اور ان کے ٹیم ممبران ، تھانہ حوض قاضی، مہمانِ ذی وقار کے طور پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.