ETV Bharat / state

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر پتھراؤ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 8:00 PM IST

اورنگ آباد کے کے مکند واڑی ریلوے اسٹیشن علاقے کے قریب غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر پتھراو پر مقامی باشندوں نے پتھروں سے حملوں کردیا۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر پتھراو
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر پتھراو

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر پتھراو

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتظامیہ پولیس کی ایک بڑی ٹیم کے ساتھ غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے مکند واڑی ریلوے اسٹیشن علاقہ کے وشرانتی نگر میں داخل ہوئی تھی۔مقامی تھانے کی پولیس نے باشندوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔تاہم مقامی شہریوں نے اس کارروائی کی مخالفت کی۔

مقامی باشندوں نے سڑک پر احتجاج بھی شروع کر دیا۔ احتجاجیوں میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ واپس چلے جاؤ اس طرح کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس کے بعد کچھ خواتین نے ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی۔ میونسپل انتظامیہ اور پولیس سے علاقے کے لوگ بات کر رہے تھے اور اچانک معاملہ بگڑ گیا۔

مقامی باشندوں نے ٹیم پر پتھربازی شروع کر دی۔ اس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پولیس اور میونسپل انتظامیہ کی ٹیم کے اہلکاروں اور عملے نے خود کو بچانے کی کوشش کی ۔ بالآخر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے ہجوم کو منتشر کر دیا۔ کچھ دیر کے بعد وہاں سے غیر قانونی قبضہ جات کو بلڈوزر کی مدد سے ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں تو اسمبلی میں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا: جتیندر اوہاڈ

واضح ہے کہ شہر کے مکند واڑی ریلوے اسٹیشن علاقہ میں پچھلے کچھ دنوں سے غیر قانونی کاروبار بڑھنے کی وجہ سے شہریان نے انتظامیہ سے شکایت کی تھی۔ کچھ لوگوں نے اس جگہ پر قبضہ کر کے غیر قانونی کاروبار شروع کر رکھا تھا۔ اس لیے پولیس کی ٹیم اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ اس تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے یہاں پہنچی تھی۔ تاہم اس بار تجاوزات نے کارروائی کی مخالفت کی اور ٹیم پر ہی حملہ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.