ETV Bharat / state

مودی لوک سبھا انتخابات میں ناکامی سے خوفزدہ: میسا بھارتی

author img

By ANI

Published : Jan 31, 2024, 9:29 AM IST

RJD MP Misa Bharti on ED raids بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے کہا کہ مودی لوک سبھا انتخابات میں ناکامی سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو اپوزیشن کے ہر رہنما کے پیچھے لگادیا گیا ہے۔

Misa Bharti on ED raids
Misa Bharti on ED raids

پٹنہ: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ہر اپوزیشن لیڈر کو دھمکیاں دینے اور ڈرانے میں ملوث ہے۔ تاہم عوام سارا منظر نامہ دیکھ رہے ہیں اور انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

میسا بھارتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ میسا بھارتی نے این آئی اے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم 2024 کے انتخابات سے بہت خوفزدہ ہیں۔ ہیمنت سورین کو ڈرانے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اپنی طرف لے جایا جا سکے، لیکن شاید انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس لیے ایسا کیا جا رہا ہے۔ ایک منتخب وزیراعلی نے وقت دیا تھا کہ وہ 29-31 جنوری کے درمیان ای ڈی کے روبرو پیش ہوں گے، لیکن پھر بھی ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا"۔

میسا بھارتی نے بی جے پی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ''عوام ان کی ہر حرکت کو دیکھ رہی ہے، یہ تو صرف شروعات ہے، وزیر اعظم 2024 کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے تمام اپوزیشن لیڈروں کو اس طرح ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ عوام دیکھ رہی ہے۔ بی جے پی اور پی ایم مودی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا"۔ میسا بھارتی نے مزید دعویٰ کیا کہ بی جے پی جھارکھنڈ میں حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں کیا ہو رہا ہے۔ مجھے شک ہے کہ بی جے پی جھارکھنڈ میں وہی کھیل کھیل رہی ہے جو بہار میں کھیلا گیا ہے"۔

مزید پڑھیں: لالو یادو اور بیٹی میسا بھارتی ای ڈی کے دفتر حاضر

واضح رہے کہ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سے پٹنہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نوکری کے لیے زمین کے گھوٹالے میں تقریباً 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ان کے والد لالو پرساد یادو سے مرکزی ایجنسی نے پیر کو تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دریں اثناء جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین کو مرکزی ایجنسی نے متعدد بار طلب کیا تھا، انہوں نے ای ڈی کو ایک خط لکھا اور کہا کہ وہ بدھ 31 جنوری کو دوپہر ایک بجے رانچی میں اپنی رہائش گاہ پر ایجنسی کے اہلکاروں کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کریں گے۔

اے این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.