ETV Bharat / state

لالو یادو اور بیٹی میسا بھارتی ای ڈی کے دفتر حاضر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 12:28 PM IST

Land for Job Scam case ریاست بہار میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو، ان کی بیٹی میسا بھارتی آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں لینڈ فار جاب کیس کے معاملے میں حاضر ہوئے ہیں۔

Land for Job Scam case
Land for Job Scam case

پٹنہ: بہار میں حکومت بدلتے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ حرکت میں آگیا اور پیر کو آئی آر سی ٹی سی اراضی میں لالو پرساد سے نوکری کے معاملے میں پوچھ گچھ کرنے رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ ای ڈی کی ٹیم اس سلسلے میں ایک سمن لے کر گئی اور دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس کیس کے بارے میں نئی لیڈز ہیں۔

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کی بیٹی میسا بھارتی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر پہنچے۔

رابڑی دیوی کی رہائش گاہ سے پٹنہ میں ای ڈی کے دفتر تک کے سفر کے دوران آر جے ڈی کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی۔ انہوں نے لالو پرساد یادو کی حمایت میں اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

  • #WATCH | Patna, Bihar: On RJD President Lalu Prasad Yadav appearing before the ED, RJD MP and daughter of Lalu Prasad Yadav Dr Misa Bharti says, "This is not a new thing. This greeting card is being sent to those who are not coming with them. Whenever any agency calls our family,… https://t.co/L6sqzHf71J pic.twitter.com/rPDJxksygu

    — ANI (@ANI) January 29, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | Bihar: RJD President Lalu Prasad Yadav arrives at the ED office in Patna. A large number of RJD workers are present here and are protesting against the central govt.

    He is appearing before the ED in connection with the Land for Job scam case pic.twitter.com/lRbWBjVohk

    — ANI (@ANI) January 29, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لالو پرساد یادو کے علاوہ ان کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کو بھی ای ڈی نے آج طلب کیا تھا جس پر وہ ای ڈی کے دفتر حاضر ہوئے۔ اس دوران تیجسوی یادو کے ہمراہ آر جے ڈی کے کئی کارکن موجود تھے جو ای ڈی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: بہار: تیجسوی یادو کی ای ڈی کے دفتر میں حاضری

واضح رہے کہ بہار میں لینڈ فار جابس معاملہ چودہ سال پرانا ہے۔ اس دوران لالو یادو ریلوے کے وزیر تھے۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ کے مطابق ریلوے کے وزیر کے طور پر ان کے دور میں ملازمت کے بدلے زمین لی گئی تھی۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے چھاپہ مار کر لالو خاندان اور ان کے قریبی لوگوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ لالو یادو کے قریبی شخص بھولا یادو کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے اور اس کی سماعت 9 فروری کو مقرر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.