ETV Bharat / state

بھارت کی آزادی کے لیے ہر مذہب کے عوام نے قربانی دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 5:45 PM IST

People of every religion sacrificed for the freedom of India
People of every religion sacrificed for the freedom of India

Sacrificed for the Freedom of India۔ رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی کے لیے ہر مذہب کے عوام نے اپنی جان ومال کی قربانیاں دی ہیں۔ گلبرگہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر گلبرگہ کی مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی، ملی اور مذہبی اداروں میں پرچم کشائی کی گئی۔

بھارت کی آزادی کے لیے ہر مذہب کے عوام نے قربانی دی

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر محکمہ گلبرگہ ضلع افسران اور سیاسی سماجی ملی مذہبی اداروں میں برے جوش وخروش کے ساتھ یوم جمہوریہ منایا گیا۔ اس موقع پولیس میدان میں ضلع نگران کار وزیر پرینک کھر گے نے پرچم کشائی کی۔ ‌اس دوران‌ نے انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 1950 میں اس ملک کے دستور کی بنیاد عمل میں آئی ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر صاحب نے اس ملک کے دستور کو لکھا ہے۔ تاکہ اس ملک میں ہندو، مسلم، سیکھ، عیسائی اور دیگر مذہب کے عوام اپنے اپنے مذہبی عقائد کے تحت زندگی گزار سکیں۔ یہ ملک ایک جمہوری ملک ہے۔ یہاں پر ہر ایک مذہب کے عوام کو برابری کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک اعتماد کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے: مرمو

رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی آزادی کے لیے ہر مذہب کے عوام نے اپنے جان ومال کی قربانی دی ہے۔ آج یہاں پر فرقہ پرست تنظیمیں اس ملک کی قومی یکجہتی، گنگا جمنی تہذیب کو خراب کرنے کی کوشش کر تے ہی جارہے ہیں۔ اس لیے تمام‌ مذہب کے عوام کو اتحاد کے ساتھ مل جل کر قومی یکجہتی گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ہوکر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ اس موقع پر سماجی، تعلیمی، زرعی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.