ETV Bharat / state

نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کے گھر پہنچی، نوٹس چسپاں - police reached Amanatullah house

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 6:54 PM IST

Noida police reached Amanatullah Khan's house نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کے گھر پہنچی لیکن یہاں کوئی نہیں ملا، جس کے بعد پولیس نے مکان پر نوٹس کو چسپاں کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نوئیڈا: نوئیڈا پولیس نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف کاروائی تیز کر دی ہے۔ نوئیڈا پولس آج اوکھلا رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پہنچی۔ پولس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر نوٹس چسپاں کیا ہے۔ اس دوران نوئیڈا پولس کے ساتھ دہلی پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ وہیں نوئیڈا پولس کی کارروائی پر اوکھلا اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں غلط طور پر پھنسایا گیا ہے اور نوئیڈا پولیس کی کارروائی یکطرفہ ہے۔

رکن اسمبلی کے گھر کوئی نہیں ملا:
آج دوپہر اے سی پی اروند کمار کی قیادت میں پولیس اسٹیشن فیز 1 اور پولیس اسٹیشن سیکٹر-24 کے انچارج انسپکٹر بھاری پولیس فورس کے ساتھ دہلی کے جامعہ ملیہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد اے سی پی اور تین تھانہ انچارج کی قیادت میں 25 پولیس اہلکار لڑکوں کی تلاش میں رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائش گاہ پہنچے۔ یہاں گھر کا دروازہ بند تھا۔ نوٹس لینے کے لیے گھر پر کوئی نہیں ملا۔ جس کے بعد گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔

نوئیڈا پولیس میری شبیہ کو خراب کر رہی ہے:
وہیں امانت اللہ خان نے نوئیڈا پولس کی جانب سے اس معاملے میں پٹرول پمپ ملازمین پر ان کے بیٹے کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پٹرول پمپ کے اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مارا پیٹا۔ نوئیڈا پولیس میری شبیہ کو خراب کرنے کے لیے نامکمل سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کر رہی ہے۔ پولیس یکطرفہ کارروائی میں مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امانت اللہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے پٹرول پمپ کے مالک سے بات کرکے معاملہ سلجھا لیا تھا۔

یہ معاملہ ہے:
7 مئی کو امانت اللہ خان کے بیٹے انس اور اس کے ساتھیوں نے سیکٹر 95 میں پیٹرول پمپ پر ملازمین سے تو تو میں میں ہوئی ۔ تاہم مداخلت سے معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔ پولیس افسر کے مطابق مبینہ لڑائی کے بعد ایم ایل اے کے بیٹے انس خان انس نے اپنے والد امانت اللہ خان کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد امانت اللہ خان نے پٹرول پمپ کے مالک اور منیجر سے بات چیت کی ۔ اس معاملے میں متاثرہ ونود کمار سنگھ کی جانب سے فیز ون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے پٹرول پمپ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج قبضے میں لے لی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ امانت اللہ خان نے بتایا تھا کہ ان کا بیٹا قانون کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس کا بیٹا امتحان دینے جا رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.