ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے پلامو میں دھماکہ، تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک، دو شدید زخمی - Jharkhand Palamu Explosion

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 10:53 PM IST

Children died in Palamu Explosion: جھارکھنڈ کے پلامو میں ایک دھماکے میں تین بچوں سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ مناتو تھانہ حلقے میں سکریپ کاٹتے ہوئے دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں دو بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

جھارکھنڈ کے پلامو میں دھماکہ، تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک
جھارکھنڈ کے پلامو میں دھماکہ، تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک (فوٹو: ای ٹی وی بھارت)

پلامو: جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے مناتو تھانہ علاقے کے رہیا نوڈیہہ میں سکریپ یعنی کباڑ کی کٹائی کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں دو بچے شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کر رہی ہے۔

دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے پالامو کی ایس پی ریشما رمیسن نے کہا کہ کباڑ خانے میں دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کی ٹیم جانکاری اکٹھی کرنے کے لیے جائے وقوع پر موجود ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق چھوٹو نام کا ایک شخص مناتو تھانہ حلقے کے رہیا نوڈیہہ میں سکریپ کا کاروبار کرتا ہے۔ اتوار کے روز، وہ اپنی دکان میں کباڑ جمع کر رہے تھے اور اس کی کٹنگ کر رہے تھے، اسی دوران یہ دھماکہ ہوا۔ ایس پی نے کہا کہ فرانزک ٹیم کی تحقیقات سے ہی دھماکے کی وجہ سامنے آئے گی۔

اس دھماکے میں چھوٹو خان ​​سمیت تین بچے موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام بچے چھوٹو خان ​​کے خاندان کے افراد ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے ناموں میں اشتیاق انصاری عرف چھوٹو، اشتیاق انصاری کے بیٹے مجید انصاری، شاہد انصاری، وارث انصاری شامل ہیں۔ زخمیوں میں اشتیاق انصاری کا بیٹا شہادت انصاری، بیٹیاں افسانہ اور رخسانہ شامل ہیں۔

زخمی بچوں کا ابتدائی علاج مقامی اسپتال میں کیا گیا اور پھر ایمبولینس کے ذریعے میڈینرائی میڈیکل کالج اور اسپتال کو علاج کے لیے بھیجا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مناتو تھانہ انچارج نرمل اوراون موقعے پر پہنچے۔ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہ دور دراز کا علاقہ ہے۔ جائے وقوع مناتو پولیس اسٹیشن سے تقریباً 15 سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مناتو کا علاقہ چترا لوک سبھا حلقہ کے تحت آتا ہے۔

مزید پڑھیں: گیس لیک ہونے سے سلنڈرپھٹ پڑا، چار سالہ بچی کی موت چھ افراد شدید زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.